|
|
اگر آپ اپنے گھر میں تنہا ہیں اور اچانک آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاۓ
اور سر بھاری ہو جائے تو اس صورت میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ دوران
خون میں کسی قسم کی تبدیلی واقع ہوئی ہے جس کے سبب یہ علامات ہو رہی
ہیں ۔ لیکن اس حالت میں گھر سے باہر جا کر بلڈ پریشر چیک کروانا کسی
صورت بھی خطرے سے خالی نہیں ہو سکتا ۔ کیوں کہ اس بات کا اندیشہ ہوتا
ہے کہ اس حالت میں اگر آپ گھر سے باہر جائيں تو چکر آنے کی صورت میں گر
بھی سکتے ہیں اور چوٹ بھی لگ سکتی ہے ۔ ایسی صورتحال میں آپ کو اپنا
بلڈ پریشر خود بغیر کسی آلے کے چیک کرنے کا طریقہ ضرور معلوم ہونا
چاہیے - |
|
بلڈ پریشر کیا ہے |
انسانی دل ایک پمپ کی طرح کام کرتا ہے جو باقاعدگی سے دھڑکتا ہے اور ایک
منٹ میں تقریباً پانچ لیٹر خون جسم میں پمپ کرتا ہے ۔اس عمل کو جاری رکھنے
کے لیے خون کے ایک دباؤ کی ضرورت ہوتی ہے اسی دباؤ کو بلڈ پریشر کہتے ہیں۔
جب دل خون پمپ کرنے کے لیے سکڑتا ہے تو اس صورت میں اس دباؤ کو سسٹولک دباؤ
کہتے ہیں جس کی نارمل ریڈنگ 120 ہونی چاہيے اسی طرح جب دل نارمل حالت میں
ہوتا ہے تو اس دباؤ کو ڈائسٹولک دباؤ کہتے ہیں جس کی نارمل ریڈںگ 80 ہونی
چاہے- اگر اس نارمل رینج سے کم ہو تو اس کو لو بلڈ پریشر کہا جاتا ہے جب کہ
زیادہ ہو تو ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔ عام طور پر اس کی ریڈنگ بلڈ پریشر
کے آلے کی مدد سے کی جاتی ہے لیکن بغیر آلے کے بھی اس کو چیک کیا جا سکتا
ہے- |
|
|
|
بغیر آلے کے بلڈ پریشر
چیک کرنے کا طریقہ |
بغیر آلے کے بلڈ پریشر کو انسان اپنی نبض کی حرکت کی
مدد سے چیک کر سکتا ہے جس کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہو سکتا ہے |
|
کلائی پر انگلی رکھیں |
اس طریقے سے آپ صرف اپنے سسٹولک دباؤ کو جانچ سکتے ہیں اس کے لیے اپنی
شہادت کی اور درمیانی انگلی کو اپنی کلائی کے اس مقام پر رکھیں جہاں پر آپ
نبض کو محسوس کر سکیں- |
|
نبض کو محسوس کریں |
اس کے بعد اپنی نبض کو دس سیکنڈ تک محسوس کریں اور اس کو گنیں ۔ اگر مثال
کے طور پر نبض کے دھڑکنے کی رفتار 7 ہو تو اس کو 10 سے ضرب دے دیں ۔ اس طرح
آپ کے پاس ایک منٹ میں دھڑکن کی رفتار آجائے گی ایک صحت مند دل ایک منٹ میں
60 سے 100 بار دھڑکتا ہے ۔ |
|
|
|
اگر نبض واضح طور پر محسوس ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ بلڈ پریشر نارمل ہے
جب کہ اگر نبض محسوس نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ بلڈ پریشر کم ہے- |
|
بار بار چیک کریں |
اس طریقے سے اپنی نبض کی رفتار سے آپ بغیر بلڈ پریشر کی مشین کے اپنے بلڈ
پریشر کی جانچ کر سکتے ہیں اور اس میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کو نوٹ بھی
کر سکتے ہیں ۔ لیکن یاد رکھیں کہ یہ صرف سسٹولک دباؤ کے بارے میں ہی بتا
سکتا ہے اور مکمل معلومات کے لیے آپ کو مشین پر انحصار کرنا پڑے گا- |