میں جو بولتا ہوں وہ “بالکل نہیں“ کرتا، عمران خان بالآخر “کرپشن“ ہی کے راستے پر چل پڑے

image
 
عمران خان ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز کو سیاسی کرپشن کا نام دیتے رہے- ٹی وی انٹرویوز ہوں یا سیاسی جلسے، ن لیگ اور پی پی پی حکومتوں پر عمران خان ہمیشہ ترقیاتی فنڈز کو کرپشن اور ناسور کا نام دیتے رہے- اپنی ہی بات اور نظریات سے یو ٹرن لیتے ہوئے پرائم منسٹر نے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے 50 50٬ کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے-
 
ماضی میں عمران خان ان ترقیاتی فنڈز کو ایک لعنت قرار دیتے رہے ہیں- سال 2017 میں شاہد خاقان عباسی کے 94 ارب روپے کے فنڈز ارکانِ پارلیمنٹ کو جاری کرنے پر عمران خان نے شدید تنقید کی تھی- ان کا اس وقت کہنا تھا کہ کرپشن کی شروعات یہیں سے ہوتی ہے- دنیا بھر کی جمہوری حکومتوں میں کہیں مثال نہیں ملتی بلکہ یہ ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کے ذریعے خرچ کیے جاتے ہیں-
 
سیاسی مخالفین کے علاوہ پی ٹی آئی سپورٹرز عمران خان کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے عمل کو اپنے ہی بیانیے سے عمران خان کا بار بار پیچھے ہٹنا قرار دے رہے ہیں-
 
ایک صارف نے پی ٹی آئی سپورٹرز کے لیے مایوس دن قرار دیا تو ایک مخالف نظریات کے حامل شخص نے بھارتی فلم کے معروف اداکار اکشے کمار مشہور جملہ عمران خان کی تصویر اور تبدیلی کے ساتھ یوں پوسٹ کیا “ میں جو بولتا ہوں وہ “بالکل نہیں“ کرتا “-
 
نومبر 2017 کا ویڈیو انٹرویو:
عمران خان کی ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر کڑی تنقید، ویڈیو 1:35 سے 3 منٹ تک ملاحظہ کیجئے
 
YOU MAY ALSO LIKE: