کاروبار بچانے کے لیے واٹس ایپ کی سر توڑ کوششیں

image
 
گزشتہ برس موبائل فون کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرائیویسی کے حوالے سے جو پالیس اپنائی اس پر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاؤنٹس ختم کرنا شروع کیے ۔ ابتدا میں تو واٹس ایپ نے اس کو قابل توجہ نہ سمجھا اور اپنی بات کو دہرایا کہ جو لوگ پالیسی سے اختلاف رکھتے ہیں ان کے اکاؤنٹس 10 فروری کے بعد بند کردئیے جائیں گے۔ لیکن جب چند ہی دنوں میں لاکھوں صارفین نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ختم کرکے متبادل ایپلیکشنز پر رابطہ کرلیا تو واٹس ایپ نے اس پالیسی کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
 
اسی پر بس نہیں بلکہ صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کال کرنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا۔ واضح رہے کہ پہلے ڈیسک ٹاپ ورژن پر آپ میسج کرسکتے تھے اور تصاویر و دستاویز کو بھیج سکتے تھے لیکن کال نہیں کرسکتے تھے۔ رواں ہفتے واٹس نے اس فیچر کے اضافے کا اعلان کردیا ۔اب واٹس ایپ نے پہلی بار صارفین سے واٹس ایپ اسٹیٹس کے ذریعے براہ راست رابطہ کیا ہے اور اسٹیٹس پر اپنی پالیسی واضح کی ہے۔
 
image
 
پہلے اسٹیٹس میں صارفین خوش خبری دی گئی ہے کہ واٹس ایپ اب سٹیٹس سیکشن کے ذریعے صارفین کو مزید فیچر اور اپ ڈیٹس سے آگاہ کرتا رہے گا۔ اگلے پیغام میں یہ بات دہرائی گئی ہے کہ صارفین کی رازداری واٹس ایپ کا عزم ہے۔تیسرے پیغام میں صارفین سےکہا گیا ہے کہ وہ مزید اپ ڈیٹ دیکھتے رہیں جب کہ چوتھے اور آخری سٹیٹس میں واٹس ایپ نے صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے اور واٹس ایپ سے جڑے رہنے کے لیے واضح کیا ہے کہ صارفین کے پیغامات اور کالز واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یا ادارہ دیکھ یا سن نہیں سکتا۔
 
image
 
واٹس ایپ کی ساری بھاگ دوڑ اور پھرتیاں یہ ظاہر کررہی ہیں کہ واٹس ایپ کو اپنی احمقانہ پالیسی کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے اور اب وہ اس نقصان کا ازالہ کرنا چاہتا ہے۔ اب یہ صارفین کے اوپر ہے کہ وہ تین ماہ بعد بھی اس پالیس کو لاگو نہ ہونے دیں بلکہ اس پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرائیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: