مرنے سے قبل ایک ایسا خواب جو تقریباً ہر انسان ضرور دیکھتا ہے موت کا اشارہ ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین مزید کیا کہتے ہیں؟

image
 
نیویارک کے ایک 88 سالہ شخص نے مرنے سے قبل اپنے عزیز و اقارب کو اپنے ایک خواب کے متعلق بتایا جس میں اس نے اپنی ماں کو دیکھا جو اس سے کہہ رہی تھی کہ سب ٹھیک ہے تم ایک اچھے بچے ہو، مجھے تم سے محبت ہے اس خواب کو دیکھنے کے کچھ عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا ۔
 
موت کا ایک وقت متعین ہے لیکن ہم میں سے کوئی نہیں جانتا ہے کہ اس کی موت کب اور کس طرح ہو گی ۔ موت کے وقت کے متعلق جاننا سائنسدانوں کے لیے ایک سب سے بڑا سوال ہے جس کا جواب وہ اب تک حاصل نہیں کر سکے ہیں ۔ مگر کچھ ایسی علامات کے بارے میں ضرور جان پائے ہیں جو کہ مرنے سے کچھ عرصے قبل زیادہ تر انسانوں میں ایک جیسی ہوتی تھیں-
 
مرنے سے قبل کی علامت پر تحقیق
اس حوالے سے جرنل آف پالیٹو کی ایک تحقیق کے مطابق ، ماہرین نے ایک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں جہاں پر زیادہ تر مریض قریب المرگ تھے ، ایسے چار سو مریضوں پر تحقیق کی اور ان کو نظر آنے والے خوابوں اور ان کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جانچ کی-
 
image
 
ماہرین نے ان مریضوں سے بات کر کے ان کے خوابوں اور ان کے محسوسات کے حوالے سے ایک ڈیٹا جمع کیا اور اس کے بعد ان کی موت کے وقت کے ساتھ ان کا تعین کیا تو ان پر ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ 88 فی صد مریضوں نے مرنے سے قبل ایک جیسا خواب دیکھا-
 
مرنے سے قبل دیکھا جانے والا خواب
88 فی صد مریضوں کے مطابق مرنے سے قبل انہوں نے خواب میں خود کو مرا ہوا دیکھا یا پھر خود کو موت کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جب کہ کچھ مریض ایسے تھے جن کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے خواب میں اپنے مرے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کو بھی دیکھا-
 
خواب کے اثرات
مریضوں کا یہ ماننا تھا کہ اس خواب کو دیکھ کر وہ کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہیں ہوئے بلکہ اس خواب کو دیکھ کر ان کے اندر ایک اطمینان اور سکون کی کیفیت پیدا ہوئی ۔ جس سے یہ مطلب بھی اخذ کیا جا سکتا ہے کہ کوئی قوت ان افراد کو مرنے سے ‍قبل تیار کر رہی ہوتی ہے-
 
image
 
موت سے قبل نظر آنے والا یہ خواب ماہرین کے مطابق موت کی پیشن گوئی ہو سکتی ہے لیکن اس حوالے سے وہ اب تک حتمی طور پر کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں -
YOU MAY ALSO LIKE: