|
|
جس طرح کوہ ہمالیہ میں ییٹی (برفانی آدمی )کی موجودگی کے فسانے مشہور
ہیں- اسی طرح ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قدآور بن مانس سے مشابہہ
مخلوق بگ فٹ کی داستانیں عام ہیں- بہت سی امریکی ریاستوں سے مقامی
افراد کا یہ دعویٰ سامنے آتا رہا ہے کہ انہوں نے بگ فٹ کا مشاہدہ کیا
ہے۔ ایسے افراد کی جانب سے پیش کردہ بگ فوٹ کی ان گنت تصاویر اور ویڈیو
فوٹیج بھی موجود ہیں، لیکن ان میں دھندلا پن ہے اور انہیں مصدقہ ثبوت
قرار نہیں دیا گیا ہے۔ |
|
بعض افراد نے تو بگ فٹ کی جانب سے انھیں اغوا کئے جانے تک کا دعویٰ کیا ہے۔
لیکن سائنسدانوں کی اکثریت کو یہ یقین ہے کہ بگ فٹ صرف اور صرف امریکہ کی
لوک داستانوں کا کردار ہے جو افراد اسے دیکھے جانے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ
محض غلط شناخت یا دھوکے کا شکار ہوئے ہیں۔ |
|
|
|
ماہرین مصر ہیں کہ اگر یہ مخلوق موجود ہے تو اس کے
بارے میں اب تک کوئی جسمانی ثبوت کیوں نہیں ملا۔ لیکن بگ فٹ پر یقین رکھنے
والے مایوس نہیں۔ وہ اب بھی اس کی تلاش پر تلے ہوئے ہیں۔ |
|
امریکی مہم جو افراد کی اس جستجو سے مالی فائدہ اٹھانے کے لئے امریکہ کی
ریاست اوکلاہاما کی ایوان نمائندگان کے رکن جسٹن ہمفرے نے گزشتہ ہفتے بگ فٹ
شکار کے لائسنس کا بل متعارف کرا دیا ہے تاکہ ان کے اس عمل سے ریاست کے
جنوب مشرقی جنگلات کا دورہ کرنے کیلئے سیاحوں کو ترغیب دی جاسکے اور سیاحت
کے فروغ سے ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔ بگ فٹ تھیوری پر یقین رکھنے
والوں کا خیال ہے کہ بگ فٹ یقیناً امریکہ کی سرزمین پر موجود ہے اور حکومت
اس حقیقت کو مخفی رکھنا چاہتی ہے۔ |
|
2012 میں، ایک محقق ڈاکٹر میلبا ایس کیچم نے یہ دعویٰ کر کے دنیا کو حیران
کردیا تھا کہ بگ فٹ صرف مرد نہیں، اس کی جنس مادہ بھی ہے۔ اس نے دعویٰ کیا
تھا کہ اس نے امریکی ریاست مشی گن میں بگ فٹ کے ایک کنبے کے کھائے گئے
پھلوں کے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ لیکن اس پر اس کی مزید تحقیق سامنے نہیں آئی۔ |
|
|
|
حیران کن بات یہ ہے کہ اسے دیکھنے کا دعویٰ کروالے تسلیم کرتے ہیں کہ بگ فٹ
کو دیکھنے کے وقت پراسرار لائٹس دیکھی ہیں لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔ اس پر
ریسرچ کرنے والے محققین کو بھی اکثر ایسی ہی مشکلات درپیش آتی ہیں اور بگ
فوٹ کی کھینچی گئیں تصاویر ہمیشہ دھندلی آتی ہیں۔ امریکہ میں خلائی مخلوق
پر یقین رکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ان کا خیال ہے کہ بگ فٹ ایک
ایلین ہے جو خود کو پوشیدہ کرلینے کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ |