شہزادی کا نام ذہن میں آتے ہی کچھ ایسی نوجوان خواتین کا خاکہ ذہن میں آتا
ہے جنہوں نے زرق برق لباس پہنے ہوں جو تخت پر بیٹھی ہوں اور کنیزیں مور
پنکھ لے کر ان کو جھل رہی ہوں ۔ لیکن جس طرح اب بادشاہوں کے تخت و تاج کا
نظریہ تبدیل ہو گیا ہے ویسے ہی دنیا کے بہت سارے ممالک میں اب شہزادیاں تو
موجود ہیں لیکن وہ حکم چلانے کے بجائے عام انسانوں کی طرح زندگی گزارنے کو
ترجیح دیتی ہیں ۔ ایسی ہی کچھ شہزادیوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے |
|
1: ناروے کی شہزادی مارتھا لوئيس |
شہزادی مارتھا لوئيس ناروے کے بادشاہ کنگ ہیرالڈ پنچم اور ملکہ سونجا کی سب
سے بڑی بیٹی ہیں۔تخت کے جانشینوں میں ان کا نمبر اپنے بھائیوں کے بعد چوتھا
ہے ۔انہوں نے نیدرلینڈ سے فزیوتھراپی کی اپنی تعلیم ختم کی ہے ۔ لیکن اس
شعبے میں عملی طور پر پریکٹس کرنے کے بجائے انہوں نے ادب کے شعبے میں کام
کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے لیے انہوں نے بچوں کے لیے کہانیاں تحریر کیں اس
کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیلی وژن پر بھی ان کہانیوں کی ویڈیوز بنائيں ۔ شاہی
ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک مصنف ہی سے شادی کی جس سے ان کی تین
بیٹیاں بھی ہیں- |
|
|
2: برطانیہ کی شہزادی عینی الزبتھ |
شہزادی عینی الزبتھ ایلس لوئيس موجودہ ملکہ الزبتھ دوئم کی اکلوتی بییٹی
ہیں۔ جن کا تخت پر جانشینی کے حوالے سے چودہواں نمبر ہے۔ وہ ایک بہترین گھڑ
سوار ہیں یہاں تک کہ 1970 میں ہونے والے مانٹریال اولمپک میں اپنے ملک کی
نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ انہوں نے چیرئٹی کے کاموں کے لیے اپنی زندگی کو
وقف کر رکھا ہے اور کئی این جی اوز کی روح رواں بھی ہیں- |
|
|
3: ڈچز آف کیمبرج،
شہزادی کیتھرین |
برطانیہ کے شہزادے پرنس ولیم کی بیوی شہزادی کیتھرین
الزبتھ میڈلٹن کو دنیا کیٹ میڈلٹن کے نام سے جانتی ہے۔ وہ جتنی باہر سے
خوبصورت ہیں ان کا دل بھی انہی کی طرح خوبصورت ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے ذہنی
امراض کے شکار افراد کی بہبود کے لیے کام کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ اس کام میں
ان کے ساتھ ان کے شوہر شہزادہ ولیم ، دیور شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی
میگھن مارکل بھی شریک ہیں |
|
|
4: بیلجیم کی شہزادی
الزبتھ |
شہزادی الزبتھ جو کہ صرف انیس سال کی ہیں اس وقت بیلجیم
کے شاہی تحت پر براجمان ہیں ۔ اور یہ بیلجیم کے قانون میں تبدیلی کے سبب ہی
ممکن ہو سکا کیوں کہ ان سے قبل بیلجیم کے قانون میں کسی خاتون کے تخت نشین
ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ حالیہ دنوں میں وہ آرمی کی سخت ترین
ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں تاکہ وہ باقاعدہ طور پر بیلیجم کی بادشاہت سنبھال
سکیں- |
|
|
5: ورم لینڈ کی شہزادی
صوفیہ |
شہزادی صوفیہ کی شادی چارلس فلپ سے ہوئی جو کہ ڈیوک آف
ورم لینڈ ہے۔ دنیا کی تمام شہزادیوں میں شہزادی صوفیہ اس وجہ سے منفرد شہرت
کی حامل ہیں کیوں کہ شادی سے قبل وہ ایک ریسٹورنٹ میں بطور ویٹرس کام کرتی
تھیں اس کے علاوہ رئیلٹی شو میں بطور ماڈل بھی کام کر چکی تھیں۔ اس کے
علاوہ وہ نیویارک میں ایک یوگا سینٹر بھی چلاتی ہیں۔ اس کے علاوہ افریقہ کے
غریب لوگوں کی مدد کے لیے وہ کئی بار افریقہ جا چکی ہیں اور وہاں کے
ہسپتالوں میں بطور رضاکار غریب مریضوں کی مدد کے لیے کام کر چکی ہیں- |
|