بعض اوقات، لوگوں کے ساتھ کچھ ایسی چیزیں واقع ہوجاتی ہیں جو ہمیں یہ
سمجھنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ وہ یا تو واقعی بدقسمت ہیں یا ان کی
لاپرواہی حد درجہ بہت زیادہ ہے۔ اس قسم کے حالات آپ کو یہ محسوس کرواسکتے
ہیں کہ آج کا دن شاید برا گزرنے والا ہے بالخصوص جب آپ کہیں اور مصروف ہوں
اور اس وقت بےاختیار آپ کے منہ سے نکلتا ہے “آج ہی یہ ہونا تھا“۔ لیکن اگر
آپ چیزوں کے روشن پہلو پر نگاہ ڈالنا پسند کریں تو آپ اس دن محض ہنستے ہوئے
بھی گزار سکتے ہیں اور اگلی بار زیادہ محتاط رہنا یاد رکھیں گے۔ |
|
|
اگر آپ ناروے کے شہر Svalbard میں رہتے ہوں اور کسی روز آفس کی کھڑکی بند
کرنا بھول جائیں تو دوسرے دن ایسا حشر ہوگا- یہ ایک سرد ترین شہر جہاں برف
باری ہونا عام بات ہے- |
|
|
ساری رات نہ صرف موم بتی جلتی رہی بلکہ ساتھ ایل سی ڈی بھی جلتی رہی- یقیناً
بدبو بھی پیدا ہوئی ہوگی جسے نظر انداز کیا گیا- |
|
|
یقیناً اتنا لمبا ناخن کسی خاتون کا ہی ہوسکتا ہے وہ بھی مصنوعی جو کہ لفٹ
کے بٹن میں ہی پھنس کر رہ گیا ہے- |
|
|
پہلے کیک تیار کرنے میں ایک گھنٹہ لگا اب اسے صاف کرنے میں بھی ایک گھنٹہ
لگے گا- |
|
|
کمپیوٹر اسکرین کے ساتھ اگر چھوٹے بھائی کو اکیلا چھوڑ دیا جائے تو کچھ
ایسا نتیجہ نکلتا ہے- |
|
|
رات کو کچھ گرنے کی آواز تو آئی تھی لیکن کیا گرا تھا اس خوفناک حقیقت کا
پتہ صبح چلا- |
|
|
شاید اس کتے نے دوڑتے ہوئے یہ نہیں دیکھا کہ سامنے کچھ رکاوٹیں بھی ہیں- |
|
|
یقیناً یہ بھی ایک بدترین لمحہ ہوتا ہے جب چابی ٹوٹ کر تالے کے اندر پھنس جاتی
ہے اور آپ اپنے ہی گھر کے دروازے کے باہر کھڑے رہ جاتے ہیں- |
|
|
یہ تو ایک دلچسپ چیز ہے جو اکثر افراد کے ساتھ پیش آتی ہے- |
|
|
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شاور کیسے استعمال کیا جائے؟ |