اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کے ہر انسان کو دوسرے سے مختلف بنایا ہے۔ یہ اختلاف
صرف شکل صورت میں نہیں ہوتا ہے بلکہ انسان مزاج کے اعتبار سے بھی ایک دوسرے
سے مختلف ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انسان کے اس مزاج کا یہ فرق مختلف عوامل
کے سبب ہوتا ہے ۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس فرق میں وقت پیدائش اور
تاریخ پیدائش کا بھی اہم کردار ہوتا ہے ۔ یہی سبب ہے کہ اکثر لوگ بچوں کے
نام ان کی تاریخ پیدائش کے حساب سے رکھتے ہیں اسی طرح پیدائش کے مہینے کے
حساب سے ماہرین کچھ پتھر بھی تجویز کرتے ہیں ۔ اور ان کا یہ ماننا ہے کہ یہ
پتھر بھی انسان کے مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان پتھروں کا انگوٹھی
اور دیگر زیورات میں استعمال اس کے اوپر اثر انداز ہوتے ہیں اسی حوالے سے
آج ہم آپ کو بتائيں گے- |
|
1: جنوری یاقوت |
یہ پتھر محبت کا استعارہ کہلاتا ہے۔ جنوری کے مہینے میں پیدا ہونے والے
افراد کے لیے یاقوت تجویز کیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ
چونکہ قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اس وجہ سے ماہرین کا یہ ماننا ہے
کہ اس پتھر کو پہننے سے ان کی مثبت سوچ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور ان کی
خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے- |
|
|
2: فروری نیلم |
نیلم کا پتھر شاہانہ مزاج کا پتھر قرار دیا جاتا ہے۔ یہ پتھر قدامت پرستی
اور پر امن مزاج کی علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ فروری کے مہینے میں
پیدا ہونے والے افراد کو یہ پتھر تجویز کیا جاتا ہے اور اس کے پہننے سے
روحانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے- |
|
|
3: مارچ بیروج |
مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو بیروج کا
پتھر تجویز کیا جاتا ہے۔ یہ پتھر جوانی کی علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے
اس پتھر کے استعمال سے مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو اپنے
رشتوں کو مضبوط کرنے کی طاقت ملتی ہے اور ان کو خوشی ملتی ہے- |
|
|
4: اپریل ہیرا |
ہیرا ایک قیمتی پتھر ہوتا ہے اور اس کو ابدی محبت کی
نشانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جو لوگ اس پتھر کا استعمال کرتے ہیں وہ جادو
سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اپریل کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو یہ پتھر
تجویز کیا جاتا ہے۔ یہ پتھر دنیا کا سخت ترین پتھر قرار دیا جاتا ہے اس وجہ
سے اس پتھر کے حامل افراد بھی بہت مضبوط اعصاب کے حامل ہوتے ہیں- |
|
|
5: مئی زمرد |
مئی کے مہینے کے افراد کے لیے زمرد کا پتھر منتخب کیا
جاتا ہے۔ یہ پتھر صحت کی علامت ہوتا ہے اور اس کو بے اولادی دور کرنے کے
لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پتھر کے استعمال سے نہ صرف بینائی بہتر
ہوتی ہے بلکہ اس سے جسمانی صحت اور ذہنی صحت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے- |
|
|
6: جون زبر جد |
یہ پتھر شائستگی اور بلند رتبے کی علامت ہے۔ اس پتھر کو
پہننے والے شخص میں خود اعتمادی اور خود انحصاری کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ اس
کے علاوہ شادی شدہ افراد اگر اس پتھر کا استعمال کریں تو اس سے ان کے باہمی
تعلقات میں گرم جوشی پیدا ہوتی ہے- |
|
|
7: جولائی یاقوت |
یہ پتھر اچھی قسمت کا استعارہ تصور کیا جاتا ہے اور
جولائی کے مہینے میں پیدا ہونے والے اگر اس پتھر کا استعمال کرتے ہیں تو یہ
ان کے لیے ایک گڈ لک سائن بھی ہو سکتا ہے۔ یہ پتھر پہننے والے کے مزاج کے
اعتبار سے رنگ تبدیل کرتا ہے۔ |
|
|
8:
اگست پکھراج |
اگست کے مہینے میں پیدا ہونے والے
افراد کو پکھراج کا پتھر تجویز کیا جاتا ہے۔ یہ پتھر بری نظر سے
بچاتا ہے اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد خوداعتمادی کا نشان
ہوتے ہیں اس پتھر کے استعمال سے ان کی شخصیت کی کشش میں اضافہ ہوتا
ہے- |
|
|
9:
ستمبر نیلم پتھر |
یہ پتھر امید اور یقین کی علامت ہوتا
ہے۔ اس کے علاوہ اس پتھر کو جب ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد
استعمال کرتے ہیں اس سے ان کی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس پتھر کو
پہننے والے افراد بہت حساس ہوتے ہیں۔ |
|
|
10 :
اکتوبر ترمری |
یہ پتھر تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں
بہت معاون ثابت ہوتا ہے اس پتھر کو پہننے والے افراد کی تخلیقی
صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ اس کے زیر اثر نئے نئے دوست
بناتے ہیں- |
|
|
11:
نومبر فیروزہ |
فیروزہ کے پتھر کو طاقت کا سرچشمہ قرار
دیا جاتا ہے۔ یہ جسم اور دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ
اس پتھر کو پہننے والے افراد کو بری نظر سے تحفظ ملتا ہے۔ اس مہینے
میں پیدا ہونے والے افراد بہت وفا دار ہوتے ہیں اس پتھر کے پہننے
سے لوگوں کی نظر میں اس فرد کے بھروسے میں اضافہ ہوتا ہے- |
|
|
12:
دسمبر زرقون |
اس پتھر کو پہننے والوں کی زندگی میں
خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ قسمت بہتر ہوتی ہے اور مالی معاملات کو
سہارا ملتا ہے- |
|