کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان چاروں سیب میں سے کیک کونسا ہے؟ چند دلچسپ چیزیں جو ایسی ہیں نہیں جیسی آپ کو نظر آرہی ہیں

کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ کیک ہر شکل اور سائز میں آسکتے ہیں۔ بین کولن ایک ایسے کیک ڈیزائنر ہیں جنہوں نے انتہائی منفرد اور دلچسپ کیک ڈیزائن کر کے کنگ آف کیک کا اعزاز حاصل کیا- ان کے ڈیزائن کردہ کیک ہماری سالگرہ کے کیک کے علاوہ کسی اور چیز کی طرح بھی نظر آتے ہیں۔ اس دنیا میں شاید ہی ایسی کوئی چیز ہو جسے وہ کیک کی شکل میں تخلیق نہیں کرسکتے ہوں- آئیے آپ کو ان کی فنکاری کی چند جھلکیاں دکھاتے ہیں- مندرجہ ذیل میں ایک ہی چیز کی دونوں طرح کی تصاویر موجود ہیں-
 
image
کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ ان چاروں میں سے کونسا ایک سیب ایسا ہے جو حقیقت میں کیک ہے-
 
image
 
image
ان سنگتروں کو قریب سے دیکھیے اور بتائیں کونسے 2 سنگترے اصلی نہیں ہیں-
 
image
 
image
یہ کیلے بھی آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں کیونکہ ان میں سے 2 کیلے حقیقت میں کیک ہیں-
 
image
 
image
ایک مرتبہ سیب کی باری٬ اب تو آپ پہچان ہی جائیں گے اس سیب کو جو درحقیقت کیک ہے-
 
image
 
image
دیکھنے میں تو یہ بڑا مزیدار کھانا لگتا ہے لیکن اصل میں یہ بھی کیک ہی ہے-
 
image
 
image
ان جوتوں کو دیکھ کر تو بالکل بھی شک نہیں ہوتا ہے کہ ہماری آنکھیں دھوکا کھا رہی ہیں-
 
image
 
image
بالکل ایسا ہی دھوکا آپ کو اس ٹشو رول کو دیکھنے کے بعد بھی ہوگا-
 
image
 
image
اس بطخ کو پانی سے دور رکھیں ورنہ کھانے کی قابل بھی نہیں رہے گی-
 
image
 
image
ان لوگوں کے لئے جو نہیں جانتے تھے کہ انہیں اپنی زندگی میں اناج کیک کی ضرورت ہے-
 
image
 
image
یہاں تک کہ اس تصویر میں نظر آنے والا ڈرنک سے بھرا کپ بھی حقیقتاً ایک کیک ہی ہے-
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: