بجلی کا بل زیادہ آتا ہے، کھانا زہریلا ہوجاتا ہے ۔۔۔ مائیکروویو اوون کے بارے میں چند ایسی غلط فہمیاں جن کی وجہ سے ہم اپنا ہی نقصان کرتے ہیں

image
 
آج کی تیز رفتار زندگی میں مائیکرو ویو اوون ایک ایسی سہولت ہے جس سے ہم فریزر میں رکھا ٹھنڈا پتھر بنا کھانا گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں گرم کر سکتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکتے ہیں۔ لیکن ہر سہولت کے ساتھ جڑی افواہوں کی طرح مائیکروویو کے ساتھ بھی کچھ افواہیں گردش کرتی ہیں۔
 
مائیکرو ویو اون صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
کیا یہ وہی جملہ نہیں جو ہر بار مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے کے ذکر پر آپ کو سننے کو ملتا ہے؟ یہاں تک کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مائیکروویو کی شعاعوں سے کینسر کے خلیات بن سکتے ہیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مائیکروویو سے وہی برقی مقناطیسی لہریں پیدا ہوتی ہیں جو ٹیلیویژن، ریڈیو اور الیکٹرک شیورز پیدا کرتے ہیں۔ یہ لہریں کم توانائی کا استعمال کرتے ہوئے کھانے کو زیادہ مؤثر انداز میں گرم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
image
 
مائیکروویو عام چولہوں کے مقابلے میں بہت مہنگے ہیں
روایتی بجلی یا گیس کے چولہوں کے مقابلے میں مائیکروویو توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے توانائی کی بچت ہوتی ہے۔ اگر عام چولہے پر کسی چیز کو پکانے یا گرم کرنے میں 60 منٹ لگتے ہیں تو مائیکروویو پر مشکل سے 15 سے بیس منٹ درکار ہوں گے۔ ماحولیاتی تحفظ کی ایجینسی کے مطابق مائیکروویو میں کھانا گرم کرتے ہوئے 80 فیصد کم توانائی خرچ ہوتی ہے ۔
image
 
مائیکروویو کھانے سے غذائیت چھین لیتے ہیں
ایک منفی تاثر یہ بھی عام ہے کہ مائیکروویو میں کھانا گرم کرتے ہوئے کھانا کے غذائی اجزاء ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ مائیکروویو مائع حالت میں موجود خوراک کی غذائیت بھی چھین لیتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کھانا گرم کرنے کی نہایت آسان اور تیز سہولت فراہم کرتا ہے اس فائدے کے ساتھ کہ عام چولہوں میں غذائی اجناس جلانے کی نسبت مائیکروویو میں غذائیت زیادہ محفوظ رہتی ہے۔
image
 
سارے مائیکروویو بیکنگ اور گرلنگ کرسکتے ہیں
مائیکروویو لیتے ہوئے اس بات کو مدِنظر رکھیں کہ بیکنگ اور گرلنگ کے لئے مائیکروویوز نہیں بلکہ دوسرے کھانا پکانے کے مخصوص اوون درکار ہوتے ہیں۔ مائیکروویو صرف کھانا گرم کرنے، ڈیفروسٹ کرنے یا پھر پاپ کورن وغیرہ بنا سکتا ہے۔
image
 
مائیکروویو جدید دور میں وقت کی بچت کا بہترین زریعہ ہے ۔ اپنے باورچی خانے میں مائیکروویو کا اضافہ کر کے آپ یقینی طور پر اپنے پیسے، محنت اور وقت بچاسکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: