اصلاح نفس کے چار مجرب طریقے
(Asif Jaleel, All Cities)
ایک بات یاد رکھنی چاہئے کہ دوچار روز یہ عمل کرنے کے بعد یہ مت سمجھ لینا کہ بس اب ہم پہنچ گئے، اوربزرگ بن گئے، بلکہ یہ عمل تومسلسل کرنا ہوگا، اور اس میں یہ ہوگا کہ کسی دن تم غالب آجاؤ گے، اور کسی دن شیطان غالب آجائے گا، لیکن ایسا نہ ہوکہ اس کے غالب آنے سے تم گھبرا جاؤ اور یہ عمل چھوڑبیٹھو، اس لئے کہ اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت ہے، انشاء اللہ اس طرح گرتے پڑتے ایک دن منزل مقصود تک پہنچ جاؤگے، |
|
|
1 ۔ مُشَارَطَه : اپنے نفس کے ساتھ شرط لگانا کہ ” گناہ “ نہیں کروں گا ” ہر صبح نفس کے ساتھ شرط لگائی جائے کہ آج دن بھر گناہ نہیں کروں گا “،
2 ۔ مُرَاقَبَه : کہ آیا گناہ تو نہیں کیا؟ ” دن بھر اپنی نگرانی کرتے رہیئے کہ گناہ نہ ہو جائے “،
3 ۔ مُحَاسَبَه : کہ اپنا حساب کرے کہ کتنے گناہ کیئے اور کتنی نیکیاں کیں!
رات سونے سے پہلے تنہائی میں دن بھر کا جائزہ لیا جائے کہ کیا کیا غلط ہوا اور کیا اچھا ہوا۔
4 ۔ مُوَاخَذَه : کہ نفس نے دن میں جو نافرمانیاں کی ہیں اس کو سزا دینا اور وہ سزا یہ ہے کہ اس پر عبادت کا بوجھ ڈالے جو غلط ہوا اس پر شرمندگی کے ساتھ استغفار کر لے اور جو اچھا کیا اس پر خوب اللّٰه رب عزت کا شکر ادا کرے۔ |