یہ کیسے ممکن ہے، گوگل میپ پر دریافت ہونے والی چند متنازعہ چیزیں جن کے بارے میں کبھی آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا

یقیناً گوگل میپ جغفرافیائی معلومات کے حصول کے حوالے سے ایک مفید ٹول ہے- لیکن مختلف مقامات کی تلاش کے دوران آپ کا سامنا چند عجیب و غریب چیزوں سے بھی ہوجاتا ہے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا- درحقیقت ان میں سے بعض چیزیں کسی حد تک متنازعہ ہیں کیونکہ ان کے حوالے سے بیان کی جانے والی تفصیلات واضح نہیں ہیں-
 
کوکا کولا کا لوگو
چلی کے شہر اریکا کے قریب واقع پہاڑ کی ڈھلوان پر تعمیر کیا جانے والا کوکا کولا کا لوگو جو دنیا کا سب سے بڑا لوگو قرار دیا جاتا ہے- گوگل میپ کے ذریعے دکھائی دینے والا یہ لوگو کمپنی کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کوک کی 70 ہزار خالی بوتلوں کی مدد سے تیار کیا گیا-
image
 
انٹارٹیکا پر پراسرار اہرام کی دریافت
سوال یہ ہے کہ کہ کیا انٹارکٹیکا کی برف میں چھپا ہوا یہ اہرام کی شکل کا ڈھانچہ ایک اور قدیم تہذیب کی میراث ہے، یہ ابھی بھی ایک بحث ہے۔ اس اہرام کے بارے میں کئی نظریات پائے جاتے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی متفقہ رائے قائم نہیں کی جاسکی-
image
 
بلند و بالا عمارات کے درمیان کروز شپ
اس تصویر کو دیکھنے کے بعد جو ذہن میں پہلا خیال آتا ہے وہ یہ ہے کہ بحری جہاز کا کپتان ایک لمحہ کے لئے ہوش کھو بیٹھا اور جہاز کو زمین کی طرف بڑھا دیا۔ درحقیقت، یہ جہاز ایک عمارت ہے جو کہ ہانگ کانگ میں ایک شاپنگ سینٹر ہے۔ یہ خاص طور پر رات کے وقت شاندار نظر آتا ہے جب ساری لائٹس روشن ہوتی ہیں۔
image
 
دیو کے پاؤں کا نقش
تصویر میں نظر آنے والا کسی دیو کے پاؤں کے نقش کی مانند اسٹرکچر درحقیقت 377 فٹ لمبی بھول بھلیاں ہیں جو کہ ہمسفائر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع ہے-
image
 
گلیور، ایک عمارت کی چھت سے بندھا ہوا
بچوں کے لیے بنائے جانے والے دنیا کے سب سے عجیب کھیل کے میدانوں میں سے ایک میدان اسپین کے شہر Valencia میں واقع ہے- اس میدان میں متعدد سلائیڈز خفیہ راستے اور والدین کے بیٹھنے کے لیے ایک وسیع ترین بینچ موجود ہے- اس میدان کا ڈیزائن کسی امیوزمنٹ پارک کی مانند ہے-
image
 
خلائی بلی
بلی کی شکل کا یہ ڈیزائن تقریباً 9 ہزار سال پرانا ہے- ایک غلط نظریے کے مطاہق یہ ایک خلائی بلی ہے جو دوسری دنیا سے یہاں آئی ہے- یہ مقام درحقیقت دنیا کا خشک ترین مقام ہے جسے اٹاکاما صحرا کے نام سے جانا جاتا ہے اور گزشتہ کئی صدیوں سے یہاں بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں گرا-
image
 
آرٹ کا نمونہ نہیں نمک کی فیکٹری
یہ نائجر کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا منِظر ہے جہاں 50 خاندان آباد ہیں- ان کا ذریعہ معاش مٹی کے تالابوں سے نمک نکالنا ہے- ہر تالاب پانی سے بھر جاتا ہے جس میں نمک والی خاص مٹی رکھی جاتی ہے- اس کے بعد نمکین پانی کو فلٹر کر لیا جاتا ہے- پانی کے بخارات بنتے ہی نمک کے کرسٹل نظر آتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: