مہنگے میک اپ کے سامان کو اب خداحافظ کہہ دیں، اپنے میک اپ کا سامان بغیر کیمیکل کے گھر میں موجود اشیاﺀ سے بنائيں اور خوبصورت نظر آئيں

image
 
اگر کسی خاتون سے یہ پوچھا جائے کہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا شوق کیا ہے تو اسی فی صد خواتین کا ایک ہی جواب ہوگا کہ انہیں سچنے سنورنے میں دلچسپی ہے۔ اچھے کپڑے پہننا اور مہنگا میک اپ خریدنا ان کا سب سے بڑا شوق ہوتا ہے جس میں وہ اپنے شوہروں کی کمائی کو اڑاتی ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کیمیکل بھرا میک اپ کا سامان بھی خریدتی ہیں۔ مگر اب ہم آپ کو میک اپ کا سامان گھر پر بنانے کا ایسا طریقہ بتائيں گے جو کہ ایک جانب تو سستا ہوگا اور دوسری جانب کسی بھی طرح کے مضر صحت اثرات سے بھی محفوظ ہوگا-
 
گھر پر میک اپ کا سامان بنانے کا طریقہ
خواتین کا میک اپ لپ اسٹک کے بغیر ادھورا ہوتا ہے۔ ایک عام لپ اسٹک کی قیمت پانچ سو سے شروع ہو کر پانچ ہزار تک ہوسکتی ہے۔ مگر آج ہم آپ کو آپ کی مرضی کے رنگوں کی لپ اسٹک بنانے کا طریقہ بتائيں گے جو کہ بہت سستا ہوگا اور گھر کے اندر موجود چیزوں سے بنایا جا سکتا ہے -
 
اجزا
ناریل کا تیل، ویسلین، رنگین مومی پینسل اور ایک برتن
 
طریقہ کار
ناریل کے تیل کو پگھلا کر اس میں تھوڑی سی مقدار ویسلین کی شامل کر دیں۔ جس رنگ کی لپ اسٹک بنانی ہو اس رنگ کی مومی پینسل کا انتخاب کر لیں اس میں دو رنگوں کو ملا کر اپنی مرضی کا شیڈ بھی بنایا جا سکتا ہے- اس کے بعد پگھلے ہوئے مومی رنگوں کو ناریل کے تیل اور ویسلین کے آمیزے میں ملا دیں تاکہ اپنی مرضی کا رنگ مل سکے۔ اس کے بعد اس کو کسی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں اور استعمال کریں۔
image
 
2: آئی شیڈو پرائمر
آئی شیڈو کا استعمال آنکھوں کے اوپر فالتو چکنائی کو کم کرنے کے لیے اور آنکھوں اور چہرے کو تروتازہ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کو بھی انتہائی آسانی سے گھر پر تیار کیا جا سکتا ہے۔
 
اجزا
اس کی تیاری کے لیے جن اجزا کی ضرورت ہوتی ہے وہ کچھ اس طرح سے ہے ایلوویرا جیل، فاؤنڈیشن، کنسیلر، ٹوتھ پک اور ایک پلیٹ چاہیے ہوتی ہے
 
طریقہ کار
اس کی تیاری کے لیے ان تمام اشیا کو تھوڑی مقدار میں ایک دوسرے سے ملا لیں اور ٹوتھ پک کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں اسکے بعد اس کا استعمال برش کی مدد سے کریں-
image
 
سیٹنگ اسپرے
یہ کافی مہنگا ہوتا ہے اور اس کو چہرے پر اس وقت اسپرے کیا جاتا ہے جب کہ میک اپ مکمل ہو جاتا ہے اور یہ میک اپ کو دیر تک خراب ہونے سے روکتا ہے- لیکن اس کو گھر پر بھی تیار کیا جا سکتا ہے-
 
اجزا
اس کی تیاری کے لیے ڈسٹل واٹر، سو فی صد گلیسرین، عرق گلاب اور ایک اسپرے کی بوتل درکار ہوتی ہے-
 
طریقہ کار
 اس کے لیے آدھی بوتل ڈسٹل واٹر لے لیں اور اس میں عرق گلاب کو بطور ٹونر شامل کر دیں اور اس کے اندر دس سے پندرہ قطرے کسی ڈراپر کی مدد سے گلیسرین کے ڈال لیں۔ اچھی طرح مکس کر لیں اور اسپرے کی صورت میں استعمال کریں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: