دیسی بکرے کے ایٹم بم سری پائے یا کنوارے مرغے کا گوشت دستیاب ہے، کاروبار تو سب ہی کرتے ہیں لیکن پاکستانی کاروبار میں بھی کچھ نیا کر لیتے ہیں

image
 
کاروبار تو دنیا کے تمام لوگ ہی کرتے ہیں اور اس کی مشہوری کے لیے مختلف طریقے بھی استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا سکیں۔ مگر کچھ لوگ حوالے سے دوسروں سے الگ نظر آنے کے شوق میں اپنے دکان کے نام ہی ایسے رکھ دیتے ہیں جن کو نظر انداز کرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور پہلی نظر ڈالنے والا فرد دوسری نظر ڈالنے پر مجبور ہو جاتا ہے-
 
مرکز اصلاح زلف
عام طور پر بالوں کو کاٹنے والوں کو ہئير ڈریسر یا پھر نائی کہا جاتا ہے مگر ان صاحب نے اس کے لیے ایک نیا نام دریافت کیا-
image
 
2: فیس بک فنگر چپس
سوشل میڈیا کا جادو تو ہر جگہ ہی سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن یہ جادو فنگر چپس کھانے والوں پر کتنا اثر کرتا ہے خود دیکھ لیں بلکہ انہوں نے تو فیس بک استعمال کرنے والوں کو خاص رعایت بھی دینے کا اعلان کر دیا ہے-
image
 
3: محبت قلفی
چاکلیٹ کھانے سے محبت بڑھتی ہے یہ تو سب ہی نے سن رکھا ہوگا مگر ایسی قلفی جو محبت بڑھا دے بس اسی ٹھیلے والے کے پاس دستیاب ہے -
image
 
4: ایٹم بم سری پائے
ایٹم بم کی طاقت سے تو سب ہی واقف ہیں۔ مگر ایٹمی طاقت کہلائے جانے والے ہمارے ملک کے دیسی بکرے کے سری پائے بھی اپنے اندر ائٹم بم کی طاقت رکھتے ہیں یہ کسی کو نہیں پتہ تھا۔
image
 
5: کنوارے مرغے کا گوشت
کیا مرغا شادی شدہ بھی ہوتا ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو کہ اس دکان والے سے لازمی پوچھنا چاہیے-
image
 
6: زخمی جوتوں کا ہسپتال
ہڈیوں کے ہسپتال کے بعد اب پیش خدمت ہے جوتوں کا ہسپتال، جہاں ہر طرح کے جوتوں کا علاج کیا جاتا ہے ویسے یہ جوتوں کے ہسپتال کے ساتھ ساتھ ان کا بیوٹی پارلر بھی ہے جہاں پر ان کا فیشل، پالش اور میک اپ بھی کیا جا تا ہے-
image
 
7: نثار چرسی تکہ
چرس کے نشے سے اللہ بچائے اور اگر کوئی دوسرا چرسی ہوگا تو وہ دو نمبر ہوگا یعنی پہلا نمبر نثار چرسی کا ہی ہوگا-
image
 
یہ کچھ ایسے کاروباری حضرات ہیں جنہوں نے اپنے کاروبار کے لیے نئے نئے سلوگن ڈھونڈے اگر ان کے علاوہ آپ کی نظر میں بھی کچھ ایسے سلوگن ہوں تو شئير ضرور کریں-
 
YOU MAY ALSO LIKE: