|
|
مشرق وسطیٰ اور پاکستان کیلئے سپر ایپ کریم نے Lambdaمارکیٹنگ سالوشن
کے ساتھ اشتراک میں ڈیجیٹل آؤٹ آف ہوم (DOOH)ایڈ پلیٹ فارم بننے کا
اعلان کردیا ہے۔ |
|
اس شراکت داری میں دلچسپی رکھنے والے کیپٹنز کو اضافی ذرائع آمدن پیش کرنے
کیلئے روڈ میپ تیار کیا جائیگا جو کہ ان کی گاڑی سے کمائی جارہی ہے۔ اس
اقدام کے ابتدائی مرحلے کے دوران گاڑیوں میں 5ہزار ڈیٹا سم پر مشتمل ٹیبلٹس
نصب کئے جائینگے جو کہ کسٹمرز کو اشتہارات اور دیگر مواد فراہم کرے گا،جس
کے نتیجے میں برانڈز کو ریئل ٹائم میں اپنی کارکردگی کی جانچ اور نگرانی
میں مدد ملے گی۔ |
|
اس ضمن میں 30روز پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ میں20اسکرین نصب کی گئیں جس پر
مختصر سے عرصے میں36ہزار سے زائد آراء موصول ہوئیں۔ کریم کا منصوبہ ہے کہ
تین ماہ پر مشتمل اگلے مرحلے کے دوران اضافی5ہزار اسکرین نصب کی جائیں جس
کے نتیجے میں35لاکھ آراز موصول ہونے کی توقعات ہیں اور اس سے نہ صرف کیپٹن
بلکہ گاڑی مالکان کو بھی اضافی آمدن کے مواقع میسر آسکیں گے۔ |
|
مزید برآں،اسکرین کی سہولت والی گاڑیوں میں کیپٹن اور مسافروں کو مفت وائی
فائی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ یہ اسکرین کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں سے
متعلق پیغامات، کریم کی جانب سے کئے گئے حفاظتی اقدامات اور داخلی مہم کے
ساتھ ساتھ سفر کے دوران بہترین پریکٹسز برقرار رکھنے کیلئے استعمال ہوسکیں
گی۔اس ضمن میں ایک تقریب کمپنی کے صدر دفتر لاہور میں منعقد ہوئی جہاں
دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔ |
|
|
|
اس موقع پر کریم پاکستان کے سی ای او و کنٹری منیجر
ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ ’’اس شراکت داری کا مقصد نقل و حرکت سے فائدہ
اٹھانا ہے، اس میں نہ صرف کیپٹنز کو اضافی مراعات کی پیشکش کی جارہی ہے
بلکہ برانڈز کے ساتھ کام کرکے، انہیں انکے اشتہاری اخراجات کیلئے رئیل ٹائم
جانچ و نگرانی کی پیشکش کرکے ہم ایک ڈیجیٹل ایڈ پلیٹ فارم بھی بننے جارہے
ہیں۔‘‘ |
|
Lambdaمارکیٹنگ کے سی ای او شعیب سرور کا کہنا تھا کہ
’’اس شراکت داری کے ساتھ ہم کچھ انتہائی غیر معمولی کررہے ہیں،برانڈز کیلئے
اشتہارات کی غرض سے ایک جدید اور اضافی ذریعہ جو انہیں رئیل ٹائم جانچ پیش
کرے گا۔کریم کے6لاکھ سے زائد رجسٹرڈ کیپٹن اور اعلیٰ نقل و حرکت یقینی طور
پر تمام شراکت داروں کیلئے یقینی جیت کے مواقع فراہم کرے گا۔‘‘ |
|
کریم حال ہی میں ایک سپر ایپ بنی ہے اور اب تک اس کے پلیٹ فارم پر 6لاکھ سے
زائد کیپٹن رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ایک سپر ایپ میں تبدیل ہونے سے کریم متعدد
مواقع پیش کرتی ہے ،کیونکہ اس نے فوڈ ،روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی
ڈلیوری ،peer to peer کریڈٹ ٹرانسفر اور موبائل ٹاپ اپس سمیت لوگوں کی نقل
و حرکت سے اپنی خدمات کو وسعت دیتے ہوئے چیزوں کی نقل و حرکت اور رقم کی
نقل و حرکت میں اضافہ کیا ہے۔ |