مردوں کے دل کا راستہ پیٹ سے ہو کر گزرتا ہے، انسانی معدے کو اس کا دوسرا دماغ کیوں کہا جاتا ہے کچھ ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

image
 
مردوں کے دل کا راستہ پیٹ سے ہو کر گزرتا ہے اور اگر کسی کو ان کا دل جیتنا ہو تو اسی راستے سے جیتا جا سکتا ہے- یہ وہ پرانی کہاوت ہے جو ہم نے بچپن سے اپنے بڑوں سے سنی تھی لیکن حالیہ دور میں اس کہاوت میں ماہرین نے تھوڑی سی تبدیلی کر دی ہے اور انہوں نے پیٹ کو یا معدے کو انسان کا دوسرا دماغ قرار دے دیا ہے۔ اور اس کی وجہ وہ یہ قرار دیتے ہیں کہ انسانی جسم میں دماغ کے بعد سب سے زیادہ نیورون یا اعصابی خلیات موجود ہوتے ہیں۔
 
نظام انہصام سے متعلق حیران کن حقائق
انسان کا نظام انہضام ایسے ہی بہت سارے حیران کن راز خود میں پوشیدہ رکھتا ہے جن کے متعلق آج سے قبل بہت سارے لوگوں کو آگاہی نہیں تھی مگر اب ان کے بارے میں جدید ترین تحقیقات کے مطابق انکشافات ہو رہے ہیں
 
1: نظام انہضام دماغ کا محتاج نہیں ہوتا
معدے کی ڈاکٹر اور معدے کی صحت کے متعلق پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر میگن روس کا کہنا ہے کہ ہمارے نظام انہضام میں اعصابی خلیات ایک آزاد اعصابی نظام بناتے ہیں اور ان کو کام کرنے کے لیے دماغ کی ہدایت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ مرکزی اعصابی نظام کے ساتھ جڑے ہونے کے سبب اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہوتے ہیں اور انہضام کا عمل آزادانہ طور پر انجام دیتے ہیں-
 
2: جسم کے مدافعتی نظام کا انحصار معدے پر ہوتا ہے
جسم میں نظام انہضام کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کا 70 فی صد تک انحصار معدے کی صحت پر ہوتا ہے۔ اس میں کسی بھی خرابی جسم کے تمام اعضا پر اثر انداز ہو کر بیماری کا باعث بن سکتی ہیں-
 
image
 
3: فضلہ بھی ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے
ماہرین غذا کے مطابق جس طرح انسانی صحت کے لیے گردے ، جگر اور دیگر اعضا کو ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے اسی طرح اگر کسی انسان کے جسم کے اندر خراب بیکٹیریا کی تعداد زیادہ ہو جائے تو اس کے اندر کسی صحت مند انسان کے فضلے کو ٹارنسپلانٹ کر کے اس کے نظام انہضام کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے-
 
4: کھانا صرف ہم ہی نہیں کھاتے بلکہ ہمارے جراثیم بھی کھاتے ہیں
جس طرح ہمیں کچھ کھانے پسند اور کچھ نا پسند ہوتے ہیں اسی طرح ہمارے نظام انہضام میں موجود جراثیم بھی کچھ کھانوں کو پسند کرتے ہیں اور ان کے کھانے سے ان کی تعداد اور صحت بہتر ہوتی ہے- اسی وجہ سے ایک جیسا کھانا کھانے والے افراد کے معدے میں موجود ایک جیسے جراثیم طاقت پاتے ہیں جس سے نظام ہاضمہ کمزور پڑ جاتا ہے اس وجہ سے متوازن غذا کھانا بہت ضروری ہے -
 
image
 
5: کھانے سے نقصان سے زیادہ لوگوں کی باتوں سے نقصان ہوتا ہے
اگر آپ کو بار بار کوئی یہ کہے کہ یہ کھانا آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے تو اس کا اثر آپ کی آنتوں پر بھی پڑتا ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ آپ اس چیز کے کھانے سے حساسیت محسوس کرتے ہیں اور اس چیز کے استعمال سے بیمار پڑ جاتے ہیں ڈاکٹر روس کے مطابق اس طرح سے کھانے سے زیادہ لوگوں کی باتیں نقصان کا سبب بن جاتی ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: