گھر کے لئے اچھی واشنگ مشین کونسی رہے گی؟ خریدنے سے پہلے ان باتوں کو مدِنظر رکھیں

image
 
کم سے کم پانی میں ڈھیروں کپڑے خودبخود دھل جائیں اور پھر خود ہی سوکھ بھی جائیں یہاں تک کہ انھیں نچوڑنے کی ضرورت بھی نہ پڑے۔ آج کے دور میں یہ تمام کام ایک جدید ترین واشنگ مشین کے لئے اکیلے نمٹا لینا معمول کی بات ہے۔ واشنگ مشین جو ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن چونکہ یہ بار بار نہیں خریدی جاسکتی اس لئے اس کا انتخاب کس طرح کرنا چاہیے اور ایسی کون سی واشنگ مشین خریدنی چاہیے جس کے فیچرز آپ کے حساب سے ہوں یہ ہم آپ کو اس آرٹیکل میں تفصیل سے بتائیں گے۔
 
واشنگ مشین کی اقسام
1۔ نیم خود کار مشین
نیم خودکار یا سیمی آٹومیٹک واشنگ مشینز میں دو ٹب ہوتے ہیں جن میں ایک میں کپڑے دھوئے جاتے ہیں اور دوسرے میں سکھائے جاتے ہیں۔ اس مشین میں انسانی محنت درکار ہوتی ہے مثلًا دھلے ہوئے کپڑوں کو ایک ٹب سے نکال کر دوسرے ٹب میں ڈالنے کے لئے کسی کا ہونا بہت ضروری ہے اس کے علاوہ یہ کپڑے نچوڑنے کی سہولت بھی نہیں دیتی۔ اس واشنگ مشین کو خریدنا ان لوگوں کے لئے بہتر ہوگا جو کم بجٹ رکھتے ہیں۔
 
image
 
2۔ مکمل خودکار مشین
یہ ایسی جادوئی مشین ہوتی ہے جس میں صرف کپڑے ڈال کر اسٹارٹ کا بٹن دبانا ہوتا ہے اور اس کے بعد مشین میں پانی بھرنے سے لے کر کپڑے نچوڑنے تک کا کام یہ خود کرتی ہے۔ مکمل خودکار یا فل آٹومیٹک مشین میں ایک ہی ٹب ہوتا ہے جہاں کپڑے دھلتے بھی ہیں اور سوکھتے بھی ہیں۔ البتہ اپنے ٹب کے حساب سے یہ واشنگ مشین دو اقسام رکھتی ہے۔
 
I۔ ٹاپ لوڈڈ مشین
ٹاپ لوڈڈ مشین سے مراد ایسی واشنگ مشین ہے جس میں کپڑے دھونے کا ٹب اوپر ہوتا ہے۔ یہ مشین ہر طرح سے خودکار ہے لیکن فرنٹ لوڈڈ مشین کے مقابلے میں اس میں جدید فیچرز تھوڑے کم ہوتے ہیں۔
 
image
 
II۔ فرنٹ لوڈڈ مشین
جیسے کہ نام سے ظاپر ہے کہ اس مشین میں ٹب سامنے ہوتا ہے یہ خودکار مشینز کی سب سے جدید قسم ہے اس لئے اس میں بہت سے نئے فیچرز شامل ہیں جیسے اس میں مشین کو کھولنے اور بند کرنے کا وقت مقرر کیا جاسکتا ہے، گرم پانی کا بہاؤ اور چائلڈ لاک وغیرہ ۔فرنٹ لوڈڈ مشین ہر اعتبار سے کارآمد مشین ہے لیکن ٹاپ لوڈڈ کے مقابلے میں اس میں پانی زیادہ استعمال ہوتا ہے اور فرنٹ لوڈڈ مشین کی طرح اس میں کپڑے نہ سکھانے کا آپشن موجود نہیں ہوتا۔ فرنٹ لوڈڈ میں دھلے ہوئے کپڑے سکھانے کا خودکار نظام موجود ہے اس لئے اس میں بجلی بھی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔
 
image
 
دونوں میں سے بہتر کونسی ہے؟
سامنے ٹب رکھنے والی مشین میں زیادہ کپڑے اور بہترین دھلائی کی سہولت ہوتی ہے لیکن یہ کافی مہنگی ہوتی ہے اس کے مقابلے میں اوپر ٹب رکھنے والی مشین میں نسبتاً فیچرز کم ہوتے ہیں لیکن یہ زیادہ مہنگی بھی نہیں ہوتی۔ اپنی جیب کے مطابق ان کو خریدنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
 
image
 
سائز کا انتخاب کیسے کریں؟
مشین میں ٹب کے سائز کا انتخاب اپنے گھر کے افراد اور ہفتے میں کتنی بار کپڑے دھلتے ہیں کو مدِنظر رکھ کر کریں۔ اگر لوگ کم ہیں تو چھوٹے ٹب والی مشیں بھی مناسب رہے گی۔ اگر لوگ زیادہ ہیں اور بار بار کپڑے دھلتے ہیں تو بڑے ٹب والی مشین لیں کیونکہ چھوٹے ٹب میں گنجاش نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار میں زیادہ کپڑے نہیں دھلیں گے اور بار بار استعمال سے بجلی بھی زیادہ خرچ ہوگی۔
 
image
 
واشنگ مشین خریدنے سے پہلے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
1۔ ٹب خریدتے ہوئے تامچینی کے بجائے پلاسٹک اور اسٹیل کے ٹب کا انتخاب کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ زیادہ عرصے تک کارآمد رہتے ہیں۔ سب سے بہترین اسٹیل لیس اسٹیل کا ٹب ہوتا ہے۔
 
2۔ اسپن سائیکل سے مراد ایسی سہولت جس سے کپڑوں کو سکھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ کپڑے جیسے جینز سوکھنے کے لئے زیادہ پاور لیتے ہیں اسپن سائیکل کے فیچر میں کپڑے سکھانے کی پاور طے کی جاتی ہے۔
 
3۔ فزی لاجک ایک ایسا فیچر ہے جو کپڑوں کی ساخت اور تعداد کو مدِنظر رکھ کر خود ہی اندازہ لگا لیتا ہے کہ کپڑے دھونے کے لئے کتنا پانی اور سرف استعمال ہوگا۔ یہ سب سے بہترین فیچر ہے۔
 
4۔ ٹیمپیریچر کنٹرول کے ذریعے ہم گرم پانی کو کپڑے دھونے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر سردیوں میں بہت کارآمد رہتا ہے۔ ٹھنڈے پانی کی نسبت گرم پانی میں کپڑے یوں بھی زیادہ صاف دھلتے ہیں۔
 
5۔ ٹائم ڈیلے کے فیچر کے ذریعے آپ مختلف مراحل میں وقفے کا وقت طے کر سکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: