صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں

کمپیوٹر پر کام کرتے یا سر جھکا کر لکھنے پڑھنے کے دوران اچانک گردن میں شدید درد محسوس ہونے لگتا ہے یا کمر میں شدید دباؤ پڑنے لگتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد اتنا شدید ہوجاتا ہے کہ کام کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو درد سے بہت حد تک آرام مل سکتا ہے۔
 
1- برف سے ٹکور
درد شروع ہونے کے 48 سے 72 گھنٹے تک کچھ ڈاکٹرز برف کی ٹکور کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ برف کی ٹکور، سوزش اور اعصاب کے کھنچاؤ کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی پٹھوں میں اکڑاؤ محسوس ہو تو گرم کمپریسر اور گرم پانی سے باتھ لینے سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا جس سے پٹھوں کی اکڑ ختم ہوجائے گی۔
image
 
2- ہلکے ہاتھوں سے مساج
ویسے تو پیشہ ور تھیراپسٹ سے مدد لینا بہترین خیال ہے لیکن اگر آپ کا مسئلہ اتنی سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے تو آپ کسی دوست یا گھر میں موجود لوگوں سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی گردن میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ یا آپ خود درد والی جگہ کو ہلکے ہلکے دبائیں اگر اس عمل سے مدد نہ ملے تو درد والی جگہ کو چٹکی سے پکڑ کر ہلکے سے کھینچیں۔
image
 
3- گردن کی ورزش کریں
اگر آپ کو اکثر ہی گردن یا کمر میں درد محسوس ہوتا ہے تو اس کی وجہ آپ کی کوئی جسمانی سرگرمی بھی ہوسکتی ہے۔ درد ہونے کے دنوں میں ورزش یا کھیل کود بند کردیں اگر آپ رقص، اٹھک بیٹھک، گولف، دوڑ یا کوئی کھیل کھیلتے ہیں تو اس کو روک کر اپنے کندھوں کی ورزش شروع کریں جس میں آپ کندھوں کو ہلکے سے اٹھائیں اور پھر ان کو آگے پیچھے اور نیچے کی جانب حرکت دیں۔ بہتر یہی ہے کہ درد کم کرنے والی ورزش کے لئے آپ معالج سے مشورہ کریں۔ دو سے تین ہفتے بعد آپ اپنی روٹین میں واپس آسکتے ہیں۔
image
 
4- پانی پیتے رہیں
جسم جو اگر پانی مطلوبہ مقدار میں نا ملے تو بھی پٹھوں کے درد کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صحیح مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔
image
 
5- تکیہ کا انتخاب
کمر اور گردن کے درد کی ایک بڑی وجہ صحیح تکیہ کا استعمال نا کرنا بھی ہوسکتی ہے۔ تکیہ اور گدے جسم کو سہارا دیتے ہیں اس لئے ایسی تکیہ کا استعمال کریں جو زیادہ اونچی یا سخت نہ ہو۔ گردن کے لیے بنائی گئی خصوصی تکیہ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
image
 
6- سوفٹ نیک کالر استعمال کریں
سوفٹ نیک کالر استعمال کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کو پہننے سے گردن کی حرکت محدود ہوجاتی ہے۔
image
 
7- لیٹ جائیں اور آرام کریں
گردن کے پٹھوں میں اچانک پٹھوں درد اٹھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر اس صورتحال میں سر اور گھٹنے کے نیچے ایک ایک تکیہ رکھ کر پیٹھ کے بل لیٹنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: