آپ یہ نام اپنی بچی کا نہیں رکھ سکتے، کچھ ایسے نام جو دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے بچوں کے نہیں رکھے جاسکتے

اکثر آپ نے بچوں کے نام اس طرح کے سنے ہوں گے کہ کسی کا نام دفتر خان ہے تو کسی کا نام بجلی، کوئی دولت خان ہے تو کوئی امیر النسا- غرض میرا بچہ میری مرضی کے مصداق ، ہم اپنے ملک میں اپنے بچے کا کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں- لیکن دنیا کے کچھ ایسے حصے بھی ہیں جہاں پر بچوں کے کچھ خاص نام نہیں رکھے جا سکتے بلکہ ان ناموں کو رکھنے پر سرکاری طور پر پابندی ہوتی ہے-
 
1: فرانس میں نیوٹیلا اور اسٹرابیری نام رکھنے پر پانبدی
نیوٹیلا بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ترین چیز ہوتی ہے اس وجہ سے جب ایک جوڑے کے گھر میں بیٹی پیدا ہوئی تو انہوں نے اس کا نام نیوٹیلا رکھ دیا- ان کا خیال تھا کہ ان کی بیٹی بھی نیوٹیلا کی طرح ساری دنیا میں مشہور ہو جائے گی- لیکن جب یہ بچی اسکول گئی تو اس کے اس نام پر اس کے ہم جماعتوں نے اس کا اتنا مذاق اڑایا کہ اس کے ماں باپ کو اس کا نام بدلنا پڑا۔ یہ بات جب ہر خاص و عام تک پہنچی تو فرانس کی حکومت نے والدین پر یہ پابندی لگا دی کہ آئندہ کوئی اپنے بچے کا نام نیوٹیلا نہیں رکھے گا- اسی طرح ایک اور جوڑے نے اپنے بچے کا نام فرئیز رکھا، فرنچ زبان میں فرئيز اسٹرابیری کو کہتے ہیں لیکن فرنچ زبان میں فرئيز سے ملتا جلتا ایک اسی لفظ بھی موجود ہے جو کہ گالی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس بچی کو جب بھی کوئی پکارتا یہی محسوس ہوتا کہ گالی دے رہے ہیں اس وجہ سے اس بچی کے والدین کو بھی نام تبدیل کرنا پڑا جس کے بعد اس نام پر بھی پابندی لگ گئی-
image
 
میکسیکو میں کوئی ٹرمینیٹر نام نہیں رکھ سکتا
آرنلڈ شیوزینگر کی فلم ٹرمینیٹر میکسیکو میں اتنی مقبول ہوئی کہ ہر گھر میں کسی نہ کسی نے ٹرمینیٹر کا نام اپنا لیا۔ اور لوگوں نے اپنے نئے پیدا ہونے والے بچوں کا نام بھی ٹرمینیٹر رکھنا شروع کر دیا جس پر میکسیکو کی حکومت نے ملک میں ٹرمینیٹر نام رکھنے پر پابندی لگا دی-
image
 
سوئیڈن میں IKEA
یہ نام سوئیڈن کے فرنیچر بنانے والے ایک برانڈ کا نام ہے۔ لیکن سوئيڈن میں یہ نام کسی بچے کا نہیں رکھا جا سکتا ہے کیوں کہ 1982 میں سوئيڈن میں یہ قانون پاس کیا گیا ہے کہ عام لوگ ایسی کسی چیز کے نام پر اپنا نام نہیں رکھ سکتے جس کے نام کو سرکاری طور پر رجسٹر کروایا جا چکا ہو-
image
 
جرمنی میں عجیب لگنے والے نام
جرمنی زبان میں Pfefferminzeکا مطلب پودینہ ہوتا ہے ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام یہ رکھنے کا سوچا اور جب اس کی درخواست حکومت کی کی گئی تو حکومت نے انہیں اس نام کو رکھنے سے منع کر دیا- اسی طرح جرمنی کی حکومت نے بچوں کے ایسے نام جس کا مطلب پتھر نکلے رکھنے پر پابندی لگا رکھی ہے کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کے ناموں سے پکارنا بچوں کو برا لگ سکتا ہے-
image
 
اٹلی میں فرائیڈے نام رکھنے پر پابندی
ہمارے اردگرد جمعہ کے نام سے بہت سارے افراد نظر آتے ہیں لیکن اٹلی میں اس نام کو رکھنے پر سختی سے پابندی ہے اور کوئی جوڑا بھی اپنے پیدا ہونے والے بچے کا نام فرائیڈے نہیں رکھ سکتا ہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE: