|
|
امریکی مصنف اور محقق جوزف کیمپ بیل کا یہ کہنا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں جس
چیز سے خوفزدہ ہوتے ہیں درحقیقت اسی چیز کا تعلق ہماری زندگی کی سب سے بڑی
خواہش سے ہوتا ہے۔ جوزف کیمپ بیل نے اپنے اس نظریہ کے تحت یہ ثابت کرنے کی
کوشش کی ہے کہ اکثر لوگ ناکامی کے خوف کے سبب رسک لینے سے ڈرتے ہیں اور اگر
وہ اپنے اس خوف سے پیچھا چھڑا لیں تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ ان
تصاویر کی مدد سے انسان اپنے اندر کے خوف کے حقیقی اسباب تلاش کر سکتا ہے
اور ان سے پیچھا چھڑا کر کامیاب ہو سکتا ہے- |
|
1: برفانی غار میں داخل ہونے سے ڈرنے والے
|
اگر آپ برفانی غار میں داخل ہونے سے ڈرنے والے فرد ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ
آپ کو جذباتی سہارے کی ضرورت ہے۔ آپ ایک گرم جوش ساتھی کی تلاش میں ہیں جو
کہ آپ کا ہاتھ تھام کر آپ کا سہارا بن سکے آپ کو زندگی کے نرم گرم سے بچا
سکے۔ یہ خوف درحقیقت اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنی زںدگی میں محبت
کی تلاش ہے۔ اگرچہ بظاہر آپ خود کو بہت مضبوط ثابت کرتے ہیں لیکن حقیقی
معنوں میں آپ کو ایک ایسے ساتھی کی ضرورت ہو جو مسٹر رائٹ ہو- |
|
|
2: اگر آپ اس سرنگ میں داخل ہونے سے خزفزدہ
ہوں تو |
اس سرنگ میں داخل ہونے والے افراد کو اپنی زںدگی کا جذباتی سفر شروع کر
دینے کی ضرورت ہے۔ سرنگ میں موجود پانی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دماغ میں جو
مایوسی موجود ہے اس کو دور کر دینا ضروری ہے۔ اپنے مسائل کو صرف خود تک
محدود نہ رکھیں بلکہ اس کو اپنے ساتھی کے ساتھ بانٹ لیں اس سرنگ سے ڈرنے
والے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہر سرنگ کے آخر میں ایک روشن راستہ ہوتا
ہے اسی لیے کسی بھی مایوسی کو دور کرنے کے لیے یہ امید کافی ہونی چاہیے- |
|
|
3: کنوئيں میں گر جانے
کا ڈر |
جو لوگ اس خوف میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے لیے یہ بہت
خطرناک ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس خوف میں مبتلا شخص کو اندازہ نہیں ہوتا کہ
مستقبل میں ان کے لیے کیا کیا مسائل موجود ہیں اور کیا وہ ان مسائل سے
کامیابی سے نکل بھی سکیں گے یا ہمیشہ کے لیے اس کنوئیں میں گر کر ختم ہو
جائيں گے۔ درحقیقت اس خوف کا شکار مایوسی کا شکار ہوتے ہیں اور اس بات کے
منتظر ہوتے ہیں کہ کوئی آکر ان کی مدد کرے۔ لیکن اس خوف کے شکار افراد کے
لیے یہ ایک پیغام بھی ہوتا ہے کہ وہ باہر نکلیں۔ سفر کریں اور دنیا کو
دریافت کریں اور اپنی زندگی کو ایک نیا رخ دیں- |
|
|
4: درخت کی کھوہ میں گم
ہو جانے کا خوف |
کیا اس درخت میں موجود یہ کھوہ یا سوراخ آپ کو خوفزدہ کر
رہا ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک ایسے انسان نہیں جو اپنے گھر والوں اور
اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے اور ان کو کھو دینے کے بارے
میں ایک پل کے لیے بھی سوچنے کو بھی تیار نہیں ہے۔ اس خوف کے اندر آپ کے
لیے ایک پیغام چھپا ہوا ہے کہ آّپ کو جانے بوجھے راستے کے علاوہ کچھ نیا
کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور اپنی زںدگی اور رشتوں کو محدود کرنے کے
بجائے دوسرے لوگوں کو بھی اپنے تک آنے کی اجازت دینی چاہیے- |
|
|
5: اس کھنڈر گھر میں
جانے کا خوف |
اگر آپ کو اس کھنڈر گھر سے خوف آتا ہے تو اس کا مطلب ہے
کہ آپ ایک مضبوط اور اسمارٹ انسان ہیں۔ آپ زندگی کو اس کے نرم گرم کے ساتھ
قبول کرتے ہیں اور آپ کے اصول آپ کو مضبوط بناتے ہیں۔ یہ ٹوٹی پھوٹی اینٹیں
درحقیقت آپ کے اصول ہیں جن کی ٹوٹ پھوٹ آپ کی پریشانی اور خوف کا سبب بن
سکتی ہے مگر حقیقت میں اس مکان کی بوسیدگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے
اور دنیا کے دوسرے لوگوں کے درمیان کتنا فرق ہے- |
|
|
6: ویران مکان کا خوف
|
کیا ویرانے میں موجود یہ مکان آپ کو خوفزدہ کر رہا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مکان ایک تنہا اور خوفزدہ کرنے والے مقام پر موجود
ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک ایسے انسان ہیں جو کہ بہت وفا دار اور
بڑے دل کا حامل ہے اور ہمیشہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی مدد کے لیے تیار
رہتا ہے۔ اور یہ تباہ حال مکان درحقیقت اس بات کا استعارہ ہے کہ آپ لوگوں
کی مدد کی کوشش میں کس طرح بہت کچھ چاہنے کے باوجود کرنے میں ناکام رہتے
ہیں۔ یہ گھر درحقیقت آپ کے لیے وہ دولت ہے جو آپ کو اپنے قریبی لوگوں سے
اعتماد اور محبت کی صورت میں آپ کو حاصل ہو گی- |
|
|
7: ویران سیڑھیوں کا خوف
|
اگر ان ویران سیڑھیوں کو دیکھ کر آپ خوفزدہ ہو جاتے ہیں
تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی زندگی جوش اور ولولے سے بھرپور ہے اور آپ میں
خود کو وقت کے ساتھ تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن ان سیڑھیوں کو دیکھ
کر خوفزدہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ ایک ایسے انسان ہیں جو موت سے بہت ڈرتا ہے۔
ان سیڑھیوں سے ڈر درحقیقت آپ کی صحت کو ظاہر کرتا ہے اور آپ کو اپنی صحت کا
بہت خیال رکھنا چاہیے اور اپنی طرز زندگی میں ایسی تبدیلیاں لائیں جو کہ آپ
کی صحت کے لیے مفید ہوں- |
|
|
8: نیلے دروازے کا خوف |
اگر آپ اس پتھروں کی دیوار میں موجود نیلے دروازے سے خوف زدہ ہیں تو یہ ایک
اچھی علامت ہے یہ نیلا رنگ آسمان اور پانی کی علامت ہے اور اس سے یہ ظاہر
ہوتا ہے کہ آپ ایک ایسے انسان ہیں جو کہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی
مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اس خوف کے پیچھے یہ مقصد پوشیدہ
ہے کہ آپ کو ایک بریک کی ضرورت ہے زندگی مں آرام کرنے کا آپ کو بھی حق ہے
اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں اور اپنے لیے وقت نکالیں- |
|