یہ میری امی کی پسندیدہ تصویر ہے۔۔ پاکستانی سیاستدان اپنی امی کے دیوانے

image
 
ماؤں سے تو دنیا کی بڑی بڑی شخصیات کا رشتہ ہی بہت محبت سے بھرا اور دلچسپ ہوتا ہے۔۔۔لیکن ایک سیاستدان کا ماں سے رشتہ دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں یہ واحد شخص ہے جس سے وہ نا تو کچھ چھپا سکتے ہیں اور نا ہی جھوٹ بول سکتے ہیں۔۔۔پاکستان کے کچھ سیاستدانوں کا اپنی امی سے کچھ ایسا ہی گہرا رشتہ ہے اور رہا۔۔۔
 
فیصل سبز واری
فیصل سبزواری کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور ان کا اپنی امی سے بہت گہرا تعلق ہے۔۔۔وہ ایک بار ایک شو میں اپنی والدہ کے ساتھ مدعو کئے گئے تو انہوں نے بتایا کہ آج بھی میں امی کے ہاتھ کے کھانے کا ہی دیوانہ ہوں اور ان کی ہر بات کو نا صرف سنتا ہوں بلکہ اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔۔ان کی زندگی میں دوسری بیگم بھی شامل ہوچکی ہیں لیکن والدہ کی تربیت کا یہ اثر ہے کہ وہ اپنی کسی بھی ذمہ داری سے کبھی کوتاہی نہیں برتتے۔۔۔ان کی کچھ تصاویر بچپن کی ایسی ہیں جو ان کی امی کی پسندیدہ ہیں۔۔۔
image
 
فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کی والدہ کافی عمرکی ہونے کے باوجودبھی اپنے بیٹے کے پیچھے دیوانی سی ہوجاتی ہیں۔۔۔روزانہ ان پر دم کرکے انہیں گھر سے روانہ کرتی تھیں اور جب فاروق ستار نے استعفی دیا ۲۰۱۸ میں تو ان کی والدہ انہیں منانے چلی آئیں ۔۔۔اتنی عمر میں بھی وہ فاروق ستار سے لاڈ کرتی ہیں اور ہر وقت ان کی فکر بھی رہتی ہے
image
 
عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا اپنی والدہ سے بہت خاص رشتہ تھا۔۔۔وہ اپنی ماں سے اتنے قریب تھے کہ ان کے نام پر باقاعدہ ہسپتال بنایا۔۔۔کیونکہ ان کی والدہ بھی کینسر سے ہی دنیا سے گئیں۔۔والدہ کا عمران خان سے محبت کا یہ عالم تھا کہ وہ انہیں بہترین انسان بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف رہتی تھیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: