شہزادی ڈیانا کی ترکیب کو آزماتے ہوئے پرنس ولیم اپنے بچوں کو شرارت سے کیسے روکتے ہیں، کچھ ایسے طریقے جو تمام والدین کے لیے مثال ہو سکتے ہیں

ایک چھوٹا سا بچہ چھ فٹ انسان کو دیوار سے ٹکریں مارنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ تبھی سیانوں کا یہ کہنا ہے کہ بالک ہٹ یا بچے کی ضد کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ہے۔ اس کے پوچھے گئے سوال، اس کی مانگی گئی خواہشات کو پورا نہ کر سکنے پر اس کا رونا دھونا انسان کو سخت مشکل میں مبتلا کر سکتا ہے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے کچھ آسان طریقے آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
1: کھلونوں کی دکان پر روتے بچے کو چپ کروانا
اکثر بچوں کو کھلونوں کی دکان پر داخل تو کر دیتے ہیں۔ لیکن اس دکان سے ان کو راضی خوشی نکالنا ایک بہت ہی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن کھلونوں کی دکان سے بچوں کو خوشی خوشی نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ بچے کو کوئی کھلونا خرید کر نہیں دینا چاہ رہے ہیں اور وہ اس کے لیے ضد کر رہا ہو تو اس کھلونے کے ساتھ بچے کی ایک تصویر بنائیں اور اس بچے کو کہیں کہ آپ یہ تصویر اللہ میاں کو بھیج دیں گی اور اس طرح سے روتا بچہ چپ ہو جائے گا پھر اس بچے کو کبھی نہ کبھی وہ کھلونا لے دیجیے گا تاکہ اس کا اللہ پر یقین قائم رہے-
image
 
2: ناپسندیدہ کھانے کی چیزیں کھلانے کا طریقہ
اکثر بچے چند خاص چیزوں کے علاوہ کھانے پینے کی دوسری چیزیں کھانا کھانے سے انکار کرتے ہیں مگر متوازن غذا بچوں کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے- اس وجہ سے ایک ماں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے اقدام کرے جس سے بچے ہر طرح کا کھانا کھانے کے لیے تیار ہو جائيں- اس کے لیے گھر میں پورے ہفتے کے نئے نئے کھانوں کے ناموں کا ایک چارٹ بنا لیں اور بچوں کو ان کھانوں کے کھانے کے بعد اسٹار دینے کا کہیں- اس شوق میں بچے نہ صرف وہ کھانے کھا لیں گے بلکہ نئی نئی چیزیں کھانے کی عادت بھی ہو جائے گی-
image
 
3: روتے بچے کو چپ کروانے کا طریقہ
روتے بچے کو سنبھالنا ایک بہت مشکل کام ہوتا ہے ۔اس مشکل صورتحال کو ایک باپ نے بہت آسانی سے حل کرنے کی ایک ترکیب بتائی ہے- اس کے مطابق اگر آپ کا بچہ بغیر کسی وجہ کے روئے جا رہا ہو تو اس رونے کو ایک گیم میں تبدیل کر دیں اور اس بچے سے کہیں کہ کچھ دیر تک اس نے رونا ہے اور جب تک وہ روئے گا آپ اس کو دیکھتے رہیں اور اس کی کچھ دیر بعد آپ کے رونے کی باری ہو گی اور اس وقت اس نے خاموشی سے آپ کو دیکھنا ہوگا ۔ بچہ یقیناً اس گیم کو کھیلنے سے انکار کرے گا کیوں کہ وہ آپ کو روتے نہیں دیکھ سکتا اس وجہ سے وہ خود بھی کوشش کرے گا کہ رونے سے پرہیز کرے-
image
 
4: بچے کو پرسکون رکھنے کا طریقہ
یہ ترکیب عموما لیڈی ڈیانا استعمال کیا کرتی تھیں اور اب اسی ترکیب کا استعمال پرنس ولیم بھی کرتے ہیں اس کے مطابق اگر بچہ پریشان ہو رہا ہو تو اس وقت بچے کے قریب بیٹھ جائيں اور اس سے برابری کی سطح پر بات کریں اور اس وقت تک اس سے بات کریں جب تک کہ وہ پرسکون نہ ہوجائے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: