براؤن رنگ کے بالوں والے پراعتماد اور-- آپ کے بالوں کا رنگ آپ کی شخصیت کے کون سے راز بتاتا ہے؟ جانیں

image
 
بالوں کو نت نئے رنگوں میں ڈائی کرنا کسے پسند نہیں۔ یہ نہ صرف سفید بالوں کو چھپاتے ہیں بلکہ جدید فیشن کا حصہ بھی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جو رنگ آپ اپنے بالوں کے لئے منتخب کرتے ہیں وہ آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ نیچے ہم آپ کو بتائیں گے آپ کی شخصیت کے وہ راز جو آپ کے بالوں کی رنگت سے ظاہر ہوتے ہیں۔
 
1۔ براؤن بال
بالوں کو براؤن رنگ میں رنگنے والے لوگ بے پناہ محنت اور عزم و ہمت رکھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ ہر وقت مصروف رہنا چاہتے ہیں کیونکہ فارغ رہنے سے ان کو اکتاہٹ محسوس ہوتی ہے۔ براؤن بال رکھنے والے لوگ اپنی بہترین منصوبہ بندی کی صلاحیتوں سے کسی بھی پریشانی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہ بہترین لیڈر ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ خوبیوں قابلِ اعتماد اور گرم جوش ہوتے ہیں اور تعلقات کو ہر ممکن طریقے سے نبھاتے ہیں۔
image
 
2۔ سیاہ بال
بالوں کو سیاہ رنگ میں رنگنے والے لوگ پرسکون اور تھوڑے سے خودغرض ہوتے ہیں۔ یہ شاعری بھی پسند کرتے ہیں۔ ان میں بولنے سے زیادہ سننے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ اچھے معالج اور مشیر ثابت ہوتے ہیں۔ مزاج میں حساس اور اپنے آپ میں مگن رہنے والے ہوتے ہیں۔
image
 
3- سنہرے بال
سنہری رنگت میں بالوں کو رنگوانے والے افراد ذہین اور روشن خیال سمجھے جاتے ہیں۔ یہ مزاج میں پرسکون اور عاجز ہوتے ہیں۔
image
 
4- سرمئی بال
سرمئی بالوں والے لوگ انتہائی خاموش طبعیت اور اپنی زات میں گم رہنے والی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ جذباتی طور پر مستحکم، عقلمند اور پرسکون طبعیت کے مالک ہوتے ہیں اور پرسکون زندگی کی خواہش رکھتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: