|
|
کیا آپ کو اکثر پیٹ میں درد ہوتا ہے؟ کچھ لوگوں کو بغیر کسی بیماری کے
اکثر پیٹ میں درد کی شکایت رہتی ہے جس میں خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی
ہے۔ لیکن اس درد کی وجہ اکثر سمجھ نہیں آتی۔ بلکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ
پیٹ کے امراض کا ماہر ڈاکٹر بھی درد کی وجہ نہیں سمجھ پاتا اور
اینڈوسکوپک ٹیسٹ تجویز کردیتا ہے۔ نیچے ہم آپ کو بتائیں گے کہ پیٹ کے
درد کی ممکنہ وجہ کیا ہوسکتی ہے اور اس سے کس طرح نجات حاصل کی جاسکتی
ہے۔ |
|
آنتوں کا مرض "Irritable bowel syndrome
(IBS) " |
یہ ایک دائمی مرض ہوتا ہے جس میں پیٹ پھولنا، قبض،درد یا اسہال ہونا عام
بات ہے۔ اس مرض میں مبتلا ہونے کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ
باقاعدگی سے کھانا نا کھانا، ورزش نہ کرنا یا مکمل غذا نہ لینا۔ |
|
اگر آپ کو اکثر درد محسوس ہوتا ہے تو آپ اپنے پاس ایک ڈائری رکھ سکتے ہیں
جس میں یہ درج کریں کہ آپ نے کیا کھایا تھا، کتنی دیر ورزش کی اور درد آپ
کو کتنی دیر رہا۔ اس طرح نوٹ کرنے سے آپ مرض کی وجہ دریافت کرسکتے ہیں- اس
کے علاوہ اپنا روٹین نوٹ کرلینے سے معائنے کے وقت ڈاکٹر کو آپ کی بیماری کی
نوعیت سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ |
|
|
|
علامات اور علاج |
اگر آپ کو آنتوں کا مرض ہے تو اس کی علامات پیٹ کا درد اور کھنچاؤ ہوسکتی
ہیں اور اس مرض سے اسہال یا قبض کے مسائل ہوسکتے ہیں جبکہ Irritable bowel
syndrome " کی انتہائی علامتوں میں ذہنی تناؤ اور بے ہوشی بھی شامل ہے۔ آنتیں چونکہ ہمارے دماغ سے براہِ راست جڑی ہوتی ہیں اس لئے ہمارے خیالات کا
تناؤ اور ڈپریشن بھی آنتوں کی تکلیف کی وجہ ہوسکتا ہے۔ |
|
اس تکلیف میں مپبتلا افراد کو ہیپنوتھیراپی کا مشورہ دیا جاتا ہے جس میں
گہرے سانس بھر کر یا پرسکون ہونے کے لئے مختلف ورزشیں کر کے ذہنی تناؤ کم
کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے بہتر کے کہ کسی معالج سے مشورہ کرلیا جائے جو آپ کی
کیفیت سمجھ کر ورزشیں تجویز کرے۔ |