صرف مسکرا دینے سے آپ کو کون کون سے فائدے ملتے ہیں؟

image
 
مسکراہٹ آپ کے چہرے کا ایسا زیور ہے جو آپ کو بغیر میک اپ کے بھی خوبصورت تو بناتی ہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی مسکان ان کی صحت کے لئے بھی فائدے مند ہے۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف مسکرا دینے سے آپ کو کون کون سے فائدے ملتے ہیں۔
 
1۔ مسکراہٹ آپ کے خراب موڈ کو بدل دیتی ہے
جب آپ مسکراتے ہیں تو آپ کا جسم ایسے کیمیکل بناتا ہے جس سے دماغ جسم کو خوشی کا پیغام دیتا ہے اس کیمیکل کو endorphins کہتے ہیں۔ اس دوران اگر آپ کا موڈ کسی وجہ سے خراب ہو تو بھی مسکرانے سے آپ خوشی محسوس کرنے لگتے ہیں۔
 
image
 
2۔ مسکان آپ کی ذہنی پریشانی اور تناؤ کو ختم کرتی ہے
جسم میں بننے والے کیمیکلز آپ کی پریشانی اور ذہنی تناؤ کوبھی ختم کرتے ہیں بلکہ یہ قدرتی پین کلر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اکثر تھیراپی کے دوران ڈاکٹر، مریض کو ہنسنے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ درد کے احساس کو کم کیا جاسکے۔
 
3۔ آپ کی مسکان آپ کو ہر دلعزیز بناتی ہے
آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ روتے منہ بسورتے یا سنجیدہ مزاج رکھنے والوں کی نسبت لوگ ہنس مکھ افراد سے گھلنا ملنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ مسکراہٹ ایک ایسی چیز ہے جس سے آس پاس کے لوگوں کو آپ کے خوش مزاج ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی جگہ نئے ہیں تو لوگوں سے مسکرا کر ملنا ایک اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔
 
image
 
4۔ آپ کی مسکراہٹ سے دوسرے بھی مسکرانے لگتے ہیں
انسانی دماغ ایسے خلیات رکھتا ہے جو اکثر سامنے والے کی حرکات اور عادات کو خودبخود نقل کرنے پر مجبور کرتے ہیں انھیں mirror neurons کہتے ہیں۔ آپ نے غور کیا ہوگا کہ آپ جب بھی کسی سے مسکرا کر ملتے ہیں، اگلا بھی اسی انداز میں مسکرا کر جواب دیتا ہے۔ مسکراہٹ اور خوشیاں پھیلانے کا اس سے آسان ذریعہ اور کیا ہوسکتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: