شوق کا مول نہیں٬ دنیا بھر کے مہنگے ترین کتے جن کی قیمتیں حیران کر دیں

ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ کتے انسان کے بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں اور اس کی کئی مثالیں بھی ہمارے سامنے ہیں- ایک اندازے کے مطابق کتا ایسا جانور ہے جو ہزاروں سال سے پالتو جانور کے طور پر استعمال ہورہا ہے- جینیاتی طور پر کتوں کو بھیڑیوں کے قریب سمجھا جاتا ہے لیکن یہ شکار کے معاملے میں انسان کو بھی شکست دیتے نظر آتے ہیں- اسی لیے انسان شکار کے لیے بھی کتوں کو استعمال کرتا ہے-دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان اس پالتو جانور چند مخصوص اقسام کو مہنگے داموں خریدنے کو بھی تیار ہوجاتا ہے جس کی وجہ ان کی خوبصورتی اور منفرد خصوصیات ہوتی ہیں- اور اکثر افراد ان بیش قیمت کتوں کو شوقیہ پالتے ہیں جو کہ امارت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے-
 
Cavalier King Charles Spaniel
بنیادی طور پر کتوں کی اس نسل کا تعلق برطانیہ سے ہے اور ان کی اوسطاً قیمت 1 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار روپے بنتے ہیں-- یہ ایک دوستانہ رویہ رکھنے والا کتا ہے اور اس کتے کے کان اسے دوسرے کتوں سے منفرد بناتے ہیں کیونکہ وہ انتہائی ملائم ہوتے ہیں- یہ کتے زیادہ تر وقت اپنے مالک کی توجہ چاہتے ہیں-
image
 
Czechoslovakian Wolfdog
اس کتے کا تعلق چیک ری پبلک اور سلواکیہ سے ہے جبکہ اس کی قیمت 1500 ڈالر تک ہوتی ہے٬ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 2 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے- اگرچہ اس کتے کی شکل بھیڑے سے ملتی ہے لیکن اسے چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں دوستانہ رویے، خوش مزاج لیکن نڈر کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اس کتے کی شہرت کی ایک وجہ اس کی منفرد رنگوں کی حامل کھال بھی ہے جو کہ silver-grey یا yellow-grey رنگ کی ہوتی ہے-
image
 
St. Bernard
کتوں کی قسم اٹلی اور سوئٹزر لینڈ کے پہاڑوں سے تعلق رکھتی ہے- ان کتوں کی قیمت 1800 ڈالر تک ہوتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 لاکھ 83 ہزار روپے بنتے ہیں- ان کتوں کی شہرت کی ایک وجہ ان کا اونچا قد بھی ہے- اوسطاً اس نسل کا کتا 35 انچ تک لمبا ہوتا ہے- بنیادی طور پر ان کتوں کو پالنے کا ایک مقصد برف میں پھنسنے کے موقع پر ان کی مدد سے باہر نکلنا ہوتا ہے-
image
 
Bedlington Terrier
کتوں کی یہ نسل شمال مشرقی انگلینڈ سے تعلق رکھتی ہے اور ان کی قیمت 1800 ڈالر تک ہوتی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 لاکھ 83 ہزار روپے بنتے ہیں- یہ کتے کسی بھیڑ کی مانند دکھائی دیتے ہیں- ان کتوں کے پالنے کا مقصد شکار میں استعمال کرنا تھا لیکن بعد میں یہ کتوں کی ریس کے لیے استعمال ہونے لگے- ان کتوں کی شہرت کی ایک وجہ ان میں پائی جانے والی تیراکی کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیتیں بھی ہیں-
image
 
Double Doodle
کتوں کی یہ قسم امریکہ سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی قیمت 1900 ڈالر تک ہوتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 3 لاکھ روپے بنتے ہیں- یہ نسل اپنی خوبصورتی کے علاوہ اپنے دوستانہ رویے اور جوش کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے- یہ کتے گیند سے کھیلنا بہت پسند کرتے ہیں-
image
 
Caucasian Ovcharka
یہ جارجیا سے تعلق رکھنے والا کتا ہے اور اس کی اوسطاً قیمت 2 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے اور یہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار روپے بنتے ہیں- قدیم وقتوں میں یہ کتے مویشیوں کی حفاظت کے لیے پالے جاتے تھے- ان میں نر کتے کا وزن 220 پونڈ تک جبکہ مادہ کا وزن 180 پونڈ تک ہوتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: