کی بورڈ میں یہ نشان کیوں ہوتے ہیں؟ چند ایسی عام چیزیں جن کے اصل مقصد سے ہم لاعلم ہیں

 
ہم روزمرہ کی زندگی میں عام چیزوں کے ساتھ ہی منسلک ایسی بہت سی چیزیں دیکھتے ہیں جن کا مقصد ہمیں خود بھی پتہ نہیں ہوتا۔ لیکن ان چیزوں کا مقصد اگر بروقت جان لیا جائے تو ان سے دگنے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ نیچے ہم آپ کو کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں چھپے ہوئے راز جان کر آپ دوہرے فائدے اٹھا سکتے ہیں-
 
1- بیسن میں سوراخ
بیسن میں منہ دھوتے ہوئے آپ نے ایک سوراخ دیکھا ہوگا جو بظاہر ہمارے کسی کام کا نہیں۔ لیکن یہ چھوٹا سا سوراخ ایک تو بیسن سے اضافی پانی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوسرا اس سوراخ سے ہوا بھی گزرتی ہے جس سے بیسن میں ناگوار بو نہیں ٹھہرتی۔
image
 
2- لکڑی کے ہینگر
لکڑی کے ہینگر صرف خوبصورت نہیں ہوتے بلکہ یہ کپڑوں سے کیڑے مکوڑوں کو دور رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
image
 
3- جوتے میں ٹیگ
جوتے میں لوپس یا ٹیگ دینا فیشن کا حصہ نہیں بلکہ ان کے کچھ اور بھی استعمال ہیں۔ جوتا دھونے کے بعد ان لوپس سے لٹکا کر سکھایا جاتا ہے۔
image
 
4- کی بورڈ کے "F" اور "J" میں یہ ابھار کیوں ہوتے ہیں
ٹائپنگ کے دوران اکثر ہم کی بورڈ دیکھنے کی بجائے مسلسل اسکرین کی جانب دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ کی بورڈز میں "F" اور "J" اور میں یہ دو ابھار اس لئے ہوتے ہیں کہ بغیر دیکھے بھی انگلیاں ٹائپنگ کے دوران الفاظ کی جگہ کا اندازہ لگا سکیں۔
image
 
5- ٹوتھ پک کے ڈیزائن
اکثر ٹوتھ پکس میں ڈیزائن بنے ہوتے ہیں لیکن یہ صرف ٹوتھ پکس کو خوبصورت بنانے کے لئے نہیں ہوتے۔ بلکہ ان کا مقصد ٹوتھ پکس کو استعمال کے بعد کھڑا رکھنا ہوتا ہے تاکہ وہ میز سے نہ ٹکرائیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: