|
|
میگنیشیم ایک ایسا جز ہے جو ہمارے مسلز اور اعصابی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
جسم میں میگنیشیم کی مقدار کم ہوجائے تو اگرچہ فوری طور پر اثر ظاہر نہیں
ہوتا البتہ وقت گزرنے کے ساتھ اس کے مضر اثرات سامنے آتے ہیں جن میں
ذیابیطس ٹائپ ٹو، بلند فشارِ خون، دل کی بیماریاں اور ہڈیوں کا بوسیدہ ہونا
شامل ہے۔ انسانی جسم کو میگنیشیم کی روزانہ 400 ملی گرام خوراک درکار ہوتی
ہے۔ چلیے جانتے ہیں وہ کونسی اشیاء ہیں جن کو کھا کر ہم اپنے جسم میں
میگنیشیم کی سطح برقرار رکھ سکتے ہیں- |
|
1- ڈارک چاکلیٹ |
ڈارک چاکلیٹ جتنی ذائقے دار ہوتی ہے اتنی ہی صحت بخش بھی ہوتی ہے۔ ڈارک
چاکلیٹ کی ایک بار میں 28 گرام میگنیشئیم موجود ہوتا ہےجو ہمارے جسم کی
روزانہ کی طلب کا 16 فیصد ہے۔ ڈارک چاکلیٹ دل کی صحت کے لئے بھی مفید ہے
اور برے کولیسٹرول سے بچاتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ میں ایسے چاکلیٹ کا انتخاب
کریں جس میں دودھ یا شکر سے زیادہ کوکا شامل ہو۔ |
|
|
2- کیلا |
کیلے میں وٹامن سی، وٹانن بی، فائبر اور میگنیشیم موجود
ہوتا ہے۔ لیکن کیلے میں چینی اور کاربوہائیڈریٹ بھی موجود ہوتا ہے جو
ذیابیطس کے شکار افراد کے لئے موزوں نہیں۔ |
|
|
3- دالیں |
دالیں ہماری روزمرہ خوراک کا حصہ ہیں۔ لوبیا، چنے، مٹر،
سویا بین اور تمام دالوں میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔ کالی پھلیوں کے ایک
پیالے میں روزانہ کی ضرورت کا 30 فیصد میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ
دالوں میں فائبر ہوتا ہے جو بلند فشارِ خون میں بہتری لاتا ہے۔ |
|
|
4- گری دار میوے |
میوے صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ میگنیشیم سے بھرپور ہوتے
ہیں۔ سب سے زیادہ میگنیشیم کاجو میں پایا جاتا ہے۔ |
|
|
5- ہرے پتے والی سبزیاں |
ہرے پتے والی سبزیاں جیسے سبز شلجم، پالک اور ساگ میں
میگنیشیم زیادہ موجود ہوتا ہے۔ ایک کپ پکے ہوئے پالک میں روزانہ کی خوراک
کا 39 فیصد میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔ ان سبزیوں میں میگنیشیم کے علاوہ آئرن،
وٹامن اے، سی اور وٹامن کے بھی شامل ہوتے ہیں۔ |
|