|
چولہے پر گھنٹوں کھانا پکانے اور گرم کرنے کی مشقت سے
بچنے کے لئے لوگوں میں مائیکروویو اون استعمال کرنے کا رجحان زور پکڑتا
جارہا ہے۔ پہلے مائیکروویو اون صرف کھانا گرم کرنے کا کام کرتے تھے۔ مگر اب
ان اونز کی بھی جدید سے جدید شکل سامنے آتی جارہی ہے جس نے کھانے پکانے کا
عمل بس چند کلک تک دور ہے۔ |
|
لیکن خریدنے سے پہلے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ان جدید
قسم کے مائیکروویو میں کونسا اون آپ کے کچن کے لئے موزوں رہے گا اور کون سا
مائیکروویو کیا کام کرتا ہے۔ تو چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں مائیکروویو کے
بارے میں وہ باتیں جن سے آپ کو مائیکروویو خریدنے میں بہت مدد ملے گی۔ |
|
مائیکروویو کی اقسام |
سولومائیکروویو صرف کھانے پینے کی اشیاء گرم کرنے کا کام
کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فریزر میں جمی ہوئی چیزیں جیسے گوشت یا سبزی کو
پگھلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ |
|
|
1- عام یاسولومائیکروویو اون |
سولومائیکروویو صرف کھانے پینے کی اشیاء گرم کرنے کا کام
کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فریزر میں جمی ہوئی چیزیں جیسے گوشت یا سبزی کو
پگھلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ |
|
سولومائیکروویو میں کھانے پینے کی چیزوں کو شیشے یا
میلامائن(خاص قسم کا پلاسٹک) کے برتن میں استعمال کرنا چاہیے۔ |
|
|
قیمت |
سولومائیکروویواون عام طور پر 7 سے 12 ہزار میں مل جاتے
ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں کم افراد ہیں اور صرف کھانا گرم کرنے کے لئے
مائیکروویو خریدنا چاہتے ہیں تو سولومائیکروویواون آپ کے کچن کے لئے موزوں
رہے گا۔ |
|
2- گِرل مائیکروویو اون |
۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ مائیکروویو اون گوشت اور
سبزیوں کو گِرل کر کے پکانے کے کام آتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں ہلکا پھلکا
کھانا جیسے پاپ کارن، چاول یا پاستا بھی پکایا جاسکتا ہے۔ یہ مائیکروویو
بھی جماہوا کھانا پگھلا سکتے ہیں۔ |
|
ڈائیٹنگ کرنے والے یا ایسے افراد جو تیل کے بجائے ِگرل
کھانا کھانا پسند کرتے ہوں، گِرل مائیکروویو ان کے لئے اچھا انتخاب ہوسکتا
ہے۔ |
|
|
قیمت |
گِرل مائیکروویو اون کی قیمت عام طور پر دس ہزار اے شروع
ہوتی ہے اور 16 ہزار تک ایک اچھا برانڈڈ گِرل مائیکروویو اون خریدا جاسکتا
ہے۔ |
|
3- کنوکشن مائیکروویو اون |
یہ مائیکروویو کی سب سے جدید قسم ہے۔ اس مائیکروویو میں
سولو اور گِرل مائیکروویو کی تمام خصوصیات ہونے کے ساتھ بیکنگ اور روسٹنگ
کی صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔ |
|
اگر آپ کھانا گرم کرنے کے علاوہ بیکنگ وغیرہ کرنے کا شوق
رکھتے ہیں تو کنوکشن مائیکروویو خریدنا بہتر رہے گا۔ |
|
|
قیمت |
جدید فیچرز سے آراستہ ہونے کی وجہ سے یہ مائیکروویو قیمت
بھی زیادہ رکھتے ہیں۔ 20 ہزار سے 34 ہزار تک کی رینج کے کنوکشن مائیکروویو
مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ |
|
مائیکروویو اون میں کون کون سے فیچرز ہوتے ہیں |
|
1- بجلی کا استعمال |
ہر قسم کے مائیکروویو میں بجلی سیٹ کرنے کا آپشن موجود
ہوتا ہے۔ اگر زیادہ لوگوں کا کھانا پکانا ہو تو زیادہ پاور والا اور ایک یا
دو افراد کا کھانا پکانا ہو تو کم طاقت والا مائیکروویو لینا ٹھیک ہوگا |
|
2- ٹائمر
|
اس فیچر کے زریعے آپ طے کرسکتے ہیں کہ کھانے کو پکانے یا
گرم کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا۔ گرم کرنے کی کم سے کم مدت دس سیکنڈ ہوتی
ہے۔ طے کردہ وقت ختم ہونے کے بعد مائیکروویو جودبخود کام کرنا بند کردیتا
ہے۔ |
|
3- کھانا تیار کرنے والا خودکار سسٹم (auto cooking
system) |
اگر آپ کھانے پکانے کے عمل کو انتہائی آسان بنانا چاہتے
ہیں تو یہ فیچر آپ کی مدد کرے گا۔ آٹو ککنگ کا آپشن صرف جدید مائیکروویو
اون میں موجود ہوتا ہے۔ آٹو ککنگ فیچر میں وقت یا آنچ طے کرنے کی ضرورت بھی
نہیں پڑتی بلکہ اوون میں موجود ڈش کی اقسام پر کلک کرنا کافی ہوتا ہے۔ |
|
4- ڈی فروسٹ |
ڈی فروسٹنگ کے آپشن سے فریزر میں جمے کھانے کو پگھلایا
یا گرم کیا جاتا ہے۔ |
|
5- چائلڈ لاک |
گھر میں بچوں کی موجودگی میں مائیکروویو کا استعمال اکثر
خطرناک حادثوں کی وجہ بنتا ہے۔ چائلڈ لاک کا آپشن سے اون کو کھولنے کے لئے
ایک کوڈ لگایا جاسکتا ہے کس کے بعد بغیر کوڈ کے اون نہیں کھولا جاسکتا اور
بچوں کو حادثوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ |
|
6- پری ہیٹنگ |
کھانے پکانے اور بیکنگ سے پہلے مائیکروویو کو ایک مخصوص
درجہ حرارت پر لایا جاتا ہے اس عمل کو پری ہیٹنگ کہتے ہیں۔ |
|
7- پینل کی اقسام |
پرانی اقسام کے مائیکروویو میں مکینیکل یا ٹیکٹ ڈائل
بٹنز کے زریعے مائیکروویو کو چلایا جاتا تھا لیکن اب اسمارٹ فونز کی طرح
جدید مائیکروویو میں بھی ٹچ پینلز آچکے ہیں۔ |
|
|
مائیکروویو کی مخصوص اشیاء |
ویسے تو عام موٹے کچن گلوز اور کانچ کے برتنوں کو بھی
مائیکروویو میں استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے الگ سے خصوصی اشیاء
جیسے برتن، پیالے، گلوز اور اسٹینڈ بھی مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہیں۔ اگر
آپ مائیکروویو کا زیادہ استعمال نہیں کرتے تو اس کے لئے کور خریدنا ایک
اچھا اضافہ ثابت ہوگا جو اسے دھول مٹی سے بچائے گا۔ |
|