|
|
ذیابیطس صرف بیماری ہی نہیں بلکہ بہت ساری دوسری
بیماریوں کی وجہ بھی ہے۔ لیکن انسان اگر بروقت اس بیماری کا پتہ لگا لے اور
احتیاط شروع کردے تو بہت حد تک ذیابیطس کو قابو کر کے جسم کو مزید نقصانات
سے بچایا جا سکتا ہے۔ |
|
نیچے ہم آپ کو کچھ ایسی نشانیاں بتائیں گے جن سے آپ اپنے
جسم میں ذیابیطس کی موجودگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور بروقت ڈاکٹر سے
رجوع کر سکتے ہیں- |
|
ا- حد سے زیادہ تھکن |
اگر آپ مکمل آرام اور خوراک لینے کے باوجود خود کو تھکا
ہوا محسوس کرتے ہیں تو یہ ذیابیطس کی نشانی ہوسکتی ہے۔ |
|
|
2- بار بار پیشاب آنا
|
جب جسم میں شکر کی مقدار بڑھا جاتی ہے تو گردے اتنی
مقدار میں اسے صاف نہیں کرپاتے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شکر، پیشاب میں شامل
ہونے لگتی ہے۔ جس سے بار بار پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ بار بار
باتھ روم جانا بیکٹیریا یا ییست انفیکشن کی وجہ سے بھی یوسکتا ہے۔ |
|
3- نظر کمزور ہونا |
شوگر کی بلند سطح آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
اس صورت میں بعض اوقات آنکھیں ضائع بھی ہوسکتی ہیں۔ اچانک نظر کا کمزور
ہونے پر ضروری ہے کہ اپنے معالج سے معائنہ کروالیا جائے۔ |
|
|
4- اچانک وزن کم ہونا یا بڑھ جانا |
شوگر کی سطح اچانک زیادہ ہو تو اس صورت حال میں جسم
انسولین بنانے کی مقدار کا اندازہ نہیں کرپاتا اور وزن کم یا زیادہ ہونا
شروع ہوجاتا ہے۔ |
|
|
5- جلد کی رنگت متاثر ہونا |
انسولین میں کمی کی وجہ سے جلد میں زیادہ رنگت پیدا کرنے
کا سبب بنتا ہے۔ جس کے نتیجے میں گردن، گھٹنے اور پیروں کی رنگت گہری
سانولی ہونے لگتی ہے۔ |
|