مجھے بیٹھنے کو کیوں کہا؟ چند دلچسپ چیزیں جن سے جاپانیوں کو بھرے مجمع میں بھی پہچانا جاسکتا ہے

جاپانی اپنے انوکھے اور پیچیدہ رسم و رواج کی وجہ سے ساری دنیا میں الگ ہی شناخت رکھتے ہیں۔ یہ اتنی انوکھی عادات کے مالک ہوتے ہیں کہ اگر کسی دوسرے ملک میں جلے جائیں تو بھی اپنی عادوں کی بدولت فوراً ہی پہچان لئے جاتے ہیں۔
 
نیچے ہم آپ کو کچھ جاپانیوں کی کچھ ایسی ہی عادات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
 
1- اٹھنے بیٹھنے کا انداز
جاپانی اٹھنے بیٹھنے کے انداز کا بہت خیال رکھتے ہیں اور کبھی بھی کندھے جھکا کر یا لٹکا کر نہیں چلتے۔
image

 

2- پرفیوم نہیں استعمال کرتے
یہ بھی ایک انوکھی خاصیت ہے کہ جاپانی پرفیوم کو سرے سے استعمال ہی نہیں کرتے۔ ان کے نزدیک اصل خوشبو صفائی ہے جس کا وہ بے حد خیال رکھتے ہیں اور مصنوعی خوشبو کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
 
3- گھر میں جوتا/چپل نہیں پہنتے
جاپان میں گھر کے اندر جوتا یا چپل پہننا مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ جاپانیوں کی صفائی پسند فطرت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سوائے باتھ روم کے پورے گھر کو صاف ستھرا سمجھتے ہیں اور کسی جوتے کا اہتمام نہیں کرتے البتہ باتھ روم کے لئے علیحدہ جوتے رکھتے ہیں۔
image
 
4- کندھے جھکا کر ملتے ہیں
جاپانی ایک دوسرے سے گلے ملنا یا پیٹھ تھپتھپانا پسند نہیں کرتے بلکہ ہاتھ ملانے کے علاوہ کندھے جھکا کر لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس عادت کی بدولت جاپانیوں کو کہیں بھی پہچانا جاسکتا ہے۔
image
 
5- سڑک پر کسی اور کی گری ہوئی چیز اٹھانا پسند نہیں کرتے
زیادہ سے زیادہ کسی ایسی جگہ رکھ دیں گے جہاں سے ڈھونڈنے والے کو اس کی چیز زیادہ آسانی سے مل سکے۔ اس کےعلاوہ کسی کی گری ہوئی چیز کو اٹھانا بہت برا سمجھتے ہیں۔
image
 
6- عوامی مقامات پر کچھ نہیں کھاتے
اگرچہ اب یہ رواج تبدیل ہورہا ہے اور نوجوان عوامی مقامات پر تھوڑا بہت کھا پی لیتے ہیں لیکن وہ بھی صفائی اور تہذیب کا خیال رکھتے ہیں۔
image
 
7- بس میں کوئی بیٹھنے کی پیشکش کرے تو اسے برا سمجھتے ہیں
جیسا کہ ہمارے ہاں ہوتا ہے کہ ہم بزرگ افراد یا خواتین کو بسوں میں کھڑا دیکھ کر اپنی سیٹ انھیں دے دیتے ہیں۔ جاپان میں اس طرح کرنا معیوب خیال کیا جاتا ہے اور اس پیشکش کو اپنی کمزوری کا مذاق اڑانا سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے اگر انھیں بس میں بیٹھنے کے لئے کوئی اپنی سیٹ پیش کرے تو جاپانی غصے میں آجاتے ہیں۔
 
البتہ وہاں کی بسوں میں پہلے سے ہی بزرگ اور معذور افراد کے لئے علیحدہ سیٹس کا بندوبست کیا گیا ہوتا ہے۔
image
 
8- گاڑی کا دروازہ خود نہیں کھولتے
جاپان کے لوگ ٹیکسی میں بیٹھتے یا اٹھتے ہوئے دروازہ خود نہیں کھولتے بلکہ یہ کام کرنا ٹیکسی ڈرائیور کی زمہ داری سمجھا جاتا ہے۔
image
 
9- خبردار چائینیز ویٹر کو ٹپ نہیں دینا
ہوٹل ہو یا ٹیکسی کسی بھی جگہ لوگوں کو ٹپ دینا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ جاپان کے بیرے اور ڈرائیور اپنے کام کے اصل معاوضے کے علاوہ کچھ لینا پسند کرتے ہیں تو وہ ہے مسکراتے ہوئے آپ کا شکریہ کہنا۔ اس لئے اگر کوئی جاپانی آپ کے ملک میں سیاحت کے لئے آگیا ہے تو اس سے ٹپ کی امید نہ رکھیں۔
image
 
10- شور شرابے میں کھانا پسند کرتے ہیں
جاپانی افراد خاموشی میں کھانا کھانا پسند نہیں کرتے۔ اگر اکیلے ہوں تو ٹی وی ہی بلند آواز میں چلا لیں گے۔
image
 
11- زور سے بات نہیں کرتے
جاپان میں بلند آواز میں بات کرنا ہسند نہیں کیا جاتا۔ اگرعوامی مقام پر فون پر بات کر رہے ہوں تو بہت آہستہ آواز میں کریں گے۔ جاپان میں گھروں کی بناوٹ بھی اس طرز کی ہوتی ہے کہ ایک گھر میں ہلکے سے چلنے کی آواز بھی دوسری جانب سنی جاسکتی ہے۔ اس لئے وہاں کے لوگ بہت آہستہ آواز میں چلنے پھرنے کے عادی ہوتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: