وہ خواتین جنہوں نے پردے میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

image
 
ماڈرن فیملی میں رہنے والی نمرہ نے اچانک حجاب لینا شروع کیا تو سب ہی لوگوں نے خوب باتیں بنائیں۔ دوستوں اور کزنز کا مذاق تو وہ پھر بھی برداشت کرتی رہی لیکن جب اس کے گھر والوں نے بھی روزانہ بڑے سے اسکارف میں اسے سر ڈھانپتے دیکھ کر روک ٹوک شروع کی تو نمرہ کا دل ہی ٹوٹ گیا۔
 
اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ حجاب کرنے والی لڑکیوں کو بیک ورڈ یا پرانے زمانے کی لڑکی کا خطاب دیا جاتا ہے جبکہ حجاب کرنا مسلمان عورت پر لازم ہے اور اگر کوئی لڑکی کسی دباؤ کے بغیر اپنی خوشی سے سر حجاب کرتی ہے تو بجائے نیک کام میں اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لوگ اس کی حوصلہ شکنی کرنا شروع کردیتے ہیں اور زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی نصیحت کرنے لگتے ہیں۔
 
اس آرٹیکل میں ان مشکلات پر بات کریں گے جس کا سامنا حجاب کرنے والی لڑکی کو کرنا پڑتا ہے۔
 
رشتوں میں مشکلات
آج کل لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیوی یا بہو آسمان سے اتری کوئی اپسرا ہو جسے جب ساتھ لے کر چلیں تو سب ان کی قسمت پر رشک کریں۔ اس لیے حجابی لڑکیوں کو خوبصورت ہونے کے باوجود رشتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے اکثر ماں باپ بھی بیٹیوں کو حجاب کرنے سےروکنا شروع کردیتے ہیں۔
image
 
مذاق اڑیا جاتا ہے
حجاب کرنے والی لڑکیوں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسکول، کالج ہو یا دفاتر حجاب کرنے والی خواتین کو بیک ورڈ کہ کر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
image
 
 نوکری حاصل کرنے میں مشکلات
پردہ دار خواتین خواہ کتنی ہی کامیاب کیوں نہ ہوں ان پر بیک ورڈ ہونے کی چھاپ لگا دی جاتی ہے اور بہت سے ادارے قابلیت کے باوجود صرف اس لیے ملازمت نہیں دیتے کیونکہ وہ دوسری خواتین کی طرح ماڈرن لباس نہیں پہنتیں
 
باحجاب اور باصلاحیت خواتین
اتنے حوصلہ شکن رویے کے بعد بھی دنیا میں ایسی خواتین کی تعداد کم نہیں جنھوں نے حجاب بھی پہنا اور دنیا کے ہر میدان میں اپنا لوہا بھی منوایا۔
 
1- اولمپک چیمپئن ابتہاج محمد
تلوار بازی میں اولمپک چیمپئن شپ کا تمغہ حاصل کرنے والی ابتہاج محمد مسلم حجاب کرنے والی خواتین کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ 13 سال کی عمر سے تلوار بازی کا شوق رکھنے والی ابتہاج نے کھیل کے دوران بھی حجاب پہن کر ثابت کیا کہ حجاب کسی طرح ان کی ترقی کہ راہ میں رکاوٹ نہیں۔
image
 
2- پاکستانی پائلٹ شہید مریم مختیار
قوم کی بیٹی مریم مختیار کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ لڑاکا طیارہ اڑانے والی پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ تھیں۔ مریم مختیار کا طیارہ پرواز کے دوران ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر کریش ہوگیا تھا اور مریم مختیار موقع پر ہی شہید ہوگئیں تھیں لیکن مریم کا حجاب میں جہاز اڑانا ان تمام مفروضات کی نفی کرتا ہے جو پردے کے حوالے سے لوگوں نے قائم کیے ہوئے ہیں۔
image
 
3- ماریاہ ادریسی
ماریاہ پہلی مسلمان حجابی فیشن ماڈل ہیں جن کو ایک ممتاز برانڈ“Hennes & Mauritz “نے ماڈلنگ کی پیشکش کی۔ ماریاہ حجاب کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہیں۔
image
 
4- زہرہ لاری
یو اے ای سے تعلق رکھنے والے والی زہرہ لاری برف پر اسکیٹنگ کرتی ہیں۔ زہرہ کی بدولت یو اے ای، انٹرنیشنل اسکیٹنگ یونین میں شامل ہونے والی پہلی عرب ریاست بن چکی ہے۔ زہرہ بھی باحجاب اسکیٹنگ کرتی ہیں۔
image
 
5- کلثوم عبداللہ
کلثوم عبداللہ ایک پاکستانی - امریکی نژاد ویٹ لفٹر ہیں۔ انھوں نے ٢٠١١ میں ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس کے بعد ایشین ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ کلشوم عبداللہ تمام مقابلوں میں باحجاب شرکت کرتی ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: