کیا آپ بھی چادر سے ایک پاؤں باہر نکال کر سوتے ہیں؟ ایسی حیرت انگیز وجہ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
|
|
|
اکثر افراد کو ایک دلچسپ عادت ہوتی ہے کہ وہ سوتے وقت
اپنا ایک پیر کمبل یا چادر میں سے ضرور باہر رکھتے ہیں۔ |
|
اس عادت پر لوگ خود ہی ہنس بھی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا
پر لطائف بھی بناتے ہیں لیکن کمبل سے ٹانگ باہر نکالنے کی ایک سائنسی وجہ
ہے جو بہت کم لوگ جاتے ہیں۔ |
|
تاہم نیو یارک میگزین اور The Science of US Sleep
Institute نے حال ہی میں اس عمل کی سائنسی وجہ دریافت کرتے ہوئے بتایا ہے
کہ پاؤں ہمارے جسم کا بغیر کوئی والا ایسا حصہ ہوتا ہے جو قدرتی طور پر جسم
کو ٹھنڈا یا گرم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ |
|
|
|
اس کے علاوہ پیروں میں پیچیدہ نسوں کا جال بچھا ہوتا ہے
جن کو جسم کی تمام گرمی باہر نکالنے کے لئے راستہ درکار ہوتا ہے اس لئے
ہم جسم کا درجہ حرارت بڑھتے ہی اسے معمول پہ لانے کے لئے پاؤں کو کمبل سے
باہر نکالنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ |
|
اسی طرح اگر سردی محسوس ہورہی ہو تو موزے پہن لینے سے
جسم کا درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے۔ |
|
|
|
پیروں کا جسم کو ٹھنڈا رکھنا پرسکون نیند کے لئے بھی بہت
ضروری ہے۔ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جسم کا کم درجہ حرارت ہمیں گہری
نیند میں جانے میں مدد دیتا ہے۔ |
|
رات میں سونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ دن کی نسبت رات قدرے
ٹھنڈی ہوتی ہے جس کی وجہ سے خودبخود نیند آنے لگتی ہے۔ |
|
|