“سادہ یا اسٹیم والی“ نئی استری کونسی خریدی جائے

image
 
کپڑوں کی استری کرنا ایک تھکا دینے والا عمل ہے۔ یہ تھکن اس وقت اور بھی بڑھا جاتی ہے اگر ہفتے بھر پہنے جانے والے کپڑوں کے ڈھیر کو ایک ہی دن میں استری کرنا ہو، یا پھر جلدی جلدی میں بری طرح شکن آلود کپڑوں کو استری کرنا ہو۔ لیکن اگر کوئی ایسی استری ہو جو اس تھکانے والے عمل کو آسان ترین اور مختصر بنادے تو کیا کہنے۔ یہ آرٹیکل آپ کو بہترین استری کی خریداری کرنے میں مکمل مدد فراہم کرے گا۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ کس استری کا انتخاب آپ کو اس روز کے جھنجھٹ سے نجات دلا سکتا ہے۔
 
استری کی اقسام
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو سادہ اور بھاپ والی استری کے بارے میں معلومات اور ان کے فوائد و نقصانات سے آگاہ کریں گے۔
 
سادہ استری
یہ استری کی پہلی قسم ہے۔ اس استری کا نچلا حصہ سپاٹ اور ہموار ہوتا ہے جو گرم ہو کر کام کرتا ہے۔
image
 
فوائد اور نقصانات
سادہ استری ہر قسم کے کپڑے استری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 
صاف کرنے میں آسان ہے۔
 
سستی ہوتی ہے۔
 
زیادہ لمبے عرصے تک چلتی ہے۔
 
کپڑوں پر زیادہ نشان نہیں چھوڑتی۔
 
جبکہ اس میں خامی صرف یہ ہے کہ پانی کا ٹینک نہ ہونے کے سبب یہ سخت شکنیں دور نہیں کرپاتی۔
 
بھاپ والی استری
اس استری میں پانی کا چھوٹا سا ٹینک ہوتا ہے جو استری کے نچلی حصے میں بھاپ بن کر کپڑے استری کرتا ہے۔ بھاپ والی استری کی نچلی سطح پر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جن کے زریعے بھاپ باہر آتی ہے۔
image
 
فائدے اور نقصانات
پانی کا ٹینکر اور بھاپ کی وجہ سےسخت شکنیں باآسانی دور کردیتی ہے۔
 
بھاپ والی استری سے کھڑی اور لٹکی ہوئی چیزیں جیسے پردے اور ٹینٹ وغیرہ استری کرنا آسان ہوتا ہے۔
 
اسٹیم آئرن کی خامیاں مندرجہ ذیل ہیں
 
بھاری ہوتی ہے
 
بھاپ کی وجہ سے کپڑوں سے چپک جاتی ہے اور نشان چھوڑ دیتی ہے
image
 
کام کرنے کے لئے زیادہ انرجی چاہیے ہوتی ہے۔
 
ٹینک سے پانی لیک بھی ہوسکتا ہے۔
 
ہر طرح کے کپڑے جیسے کہ ریشمی کپڑوں پر اچھی طرح شکنیں دور نہیں کرسکتی۔
 
بھاپ والی استری کے سول پلیٹ میں سوراخ ہوتے ہیں جو استری سے بھاپ کا اخراج کرتے ہیں۔ ان سوراخوں کو صاف کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔
image
 
سادہ استری یا اسٹیم، کونسی اچھی ہے؟
دونوں استریوں کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں لیکن دیکھا جائے تو سادہ استری میں صرف ایک کمی ہوتی ہے کہ اس میں واٹر ٹینک کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔ اس کمی کو کسی بھی اسپرے کرنے والی بوتل سے دور کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اسٹیم آئرن زیادہ سہولیات سے آراستہ ہوتی ہے ۔ سادہ استری عام طور پر گیارہ سو سے دو ہزار کی قیمت میں مل جاتی ہے۔ اسٹیم آئرن تین ہزار سے بارہ ہزار کی قیمت میں دستیاب ہیں۔
image
 
استری لیتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
 
1- وزن
استری خریدتے ہوئے وزن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ بھاری استری سے استری کرنا نسبتاً مشکل ہوتا ہے اور کندھوں اور گردن میں درد کی وجہ بن سکتا ہے۔
image
 
2- بجلی
استری جتنی زیادہ پاور رکھنے والی ہوگی اتنی زیادہ باصلاحیت ہوگی۔ لیکن زیادہ پاور والی استریاں مہنگی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو روزانہ ہی ایسے کپڑے پہننے ہوں جنھیں استری کے لئے زیادہ پاور چاہیے پھر زیادہ پاور والی استری لینا ایک موزوں انتخاب ہے۔
image
 
3- سول پلیٹ (نچلا حصہ)
استری کی سول پلیٹ کو ہِیٹ پلیٹ بھی کہتے ہیں کیونکہ یہی حصہ گرم ہو کر کپڑے استری کرتا ہے۔ اس میں مختلف اقسام موجود ہیں۔ استری خریدتے ہوئے اس بات کی کوشش کریں کہ ایسی سول پلیٹ والی استری ہو جسکا سول پلیٹ چوڑا ہو تا کہ بار بار استری کو ہاتھ سے حرکت نہ دینی پڑے۔ جہاں تک سول پلیٹ کی اقسام کا تعلق ہے تو اس میں ایلومینئیم، سیرامک، نان اسٹک اور اسٹین لیں اسٹیل سول پلیٹ شامل ہیں۔ ایلومینئیم سول پلیٹ والی استری اچھا گرم کرتی ہے مگر یہ کپڑوں سے چپکتی ہے اور نشان چھوڑ جاتی ہے جبکہ سب سے زیادہ پائیدار اور بہترین کارکردگی کے لئے اسٹین لیس اسٹیل سول پلیٹ والی استری لینا اچھا رہے گا۔
image
 
4- واٹر ٹینک
اگر آپ بھاپ والی استری لے رہے ہیں تو اس میں واٹر ٹینک موجود ہوتا ہے۔ اگر ٹینک چھوٹا ہو تو بار بار بھرنا پڑتا ہے۔ آج کل ایسے ماڈلز بھی دستیاب ہیں جن کا واٹر ٹینک علیحدہ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح اسے بھرنے اور صاف کرنے میں آسانی رہتی ہے۔
image
 
5- تار والی اور بغیر تار والی استری
تار والی استری سے تو ہر ایک واقف ہے لیکن بغیر تار والی استری سے مرادایسی استری ہے جو ایک اسٹینڈ کے ساتھ ملتی ہے۔ اسٹینڈ کو پلگ کے زریعے گرم کیا جاتا ہے اور ہر بار استری کو گرم کرنے کے لئے اسٹینڈ پر رکھا جاتا ہے۔ یہ استری لٹکے ہوئے پردے بہت آسانی سے استری کردیتی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: