|
|
شادی بیاہ کے موقع پر ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ خود کو
زیادہ سے زیادہ نمایاں بنایا جاسکے۔ خاص طور پر خواتین تو شادی کی تقریبات
کا سن کر ہی بہت ہی پر جوش ہوجاتی ہیں۔ لیکن دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ
خواتین ہزاروں روپیہ خرچ کرنے کے بعد جب تقریب میں شریک ہوتی ہیں تو سب کیے
کرائے پر پانی پھر جاتا ہے اور تعریف کے بجائے لوگ دبی دبی آواز میں طنز
کرنے لگتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کونسی غلطیاں ہیں
جو آپ کو تعریف کے بجائے تنقید کا نشانہ بننے پر مجبور کردیتی ہیں نیز کس
طرح آپ خود کو مزید نمایاں کر کے داد وصول کرسکتی ہیں۔ |
|
1- لباس کیسا ہونا چاہیے |
شادی کا لفظ سنتے ہی پہلا خیال لباس کا آتا ہے۔ لاس کا
انتخاب کرتے ہوئے ذہن میں رکھیں کہ قریبی عزیزوں جیسے بہن بھائی یا سسرال
میں نند، دیور کی شادی ہے تو زرق برق، شوخ رنگوں کے لباس پہنے جاسکتے ہیں
لیکن اگر دور کے رشتے داروں کی شادی ہے تو زیادہ بھاری بھرکم لباس آپ کی
شخصیت کو پرکشش بنانے کے بجائے مضحکہ خیز بنادیتا ہے۔ اس لئے کوش کریں کہ
دور کے رشتے داروں اور دوستوں یا کولیگز کے بہن بھائیوں کی شادیوں میں فیشن
کے مطابق لیکن تھوڑا ہلکا لباس پہنیں۔ |
|
|
2- زیورات |
کچھ خواتین کو آرٹیفیشل جیولری سے الرجی ہوتی ہے لیکن
فیشن پورا کرنے کے لئے وہ پھر بھی آرٹیفشل جیولری پہن کر شریک ہوجاتی ہیں۔
جس سے انھیں خود تو الجھن ہوتی ہے لیکن انھیں تنگ ہوتا دیکھ کر باقیوں کو
بھی ان کے بارے میں اچھا نہیں محسوس ہوتا۔ ایسی خواتین اگر سونا خریدنے کی
استطاعت نہیں رکھتیں تو چاندی کے زیور پر سونے کا پانی پھروا کر استعمال
کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ لباس کی طرح زیور بھی تقریب کی مناسبت سے استعمال
کرنے چاہئیں۔ دور پرے کی شادیوں میں بہت بھاری جیولری انکھوں کو بھلی نہیں
محسوس ہوتی۔ |
|
|
3- میک اپ موسم کی
مناسبت سے کریں |
میک اپ ہمیشہ موسم کی مناسبت سے کرنا چاہیے۔ سردی میں
عموماً شوخ اور گہرے رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جو اچھے بھی لگتے ہیں۔ لیکن
گرمی میں بہت ہلکے اور نیچرل رنگوں کا انتخاب کرنا چاہیےجو آنکھوں کو چبھتے
ہوئے نہ محسوس ہوں۔ میک اپ کرتے ہوئے دن اور رات کا بھی خیال رکھنا چاہئیے۔
گرمی کی شامیں جو گرم ہی ہوتی ہیں ان میں نیچرل میک اپ اور رات میں تھوڑے
گہرے رنگوں کا انتخاب بہتر رہتا ہے۔ |
|
|
4- سب سے خوبصورت زیور
آپ کا اخلاق ہے |
اوپر ببان کی گئی تمام چیزیں اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔
لیکن سب سے زیادہ اہم چیز آپ کا اخلاق ہے۔ آپ کا رویہ ہی آپ کی شخصیت کا
اصل آئینہ ہے۔ بے شک آپ نے کتنا ہی اچھے لباس، زیور اور میک اپ سے خود کو
کیوں نہ آراستہ کررکھا ہو اگر آپ کا مزاج روکھا اور چہرے پر کرختگی نمایاں
ہے تو آپ کی شخصیت ماند پڑ جائے گی اور لوگ آپ سے کترائیں گے۔ |
|