|
|
پیاز ہمارے گھروں میں نہ صرف سلادکے طور پر استعمال ہوتی
ہے بلکہ کھانا پکانے کے بنیادی اجزاء میں بھی شامل ہوتی ہے۔ یوں تو پیاز کے
بیش بہا فائدے ہیں لیکن پیاز کھانے کے فوراً بعد جسم میں کچھ ایسی تبدیلیاں
رونما ہوتی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ |
|
1- گیس ہوسکتی ہے |
بہت سارے پھلوں اور سبزیوں کی طرح پیاز میں بھی فروکٹوز
پایا جاتا ہے ۔ فروکٹوز جیسے ہی آنتوں میں پہنچتا ہے ہمارے جسم کے اندر
موجود بیکٹیریا اسے توڑنے لگتا ہے جس کا نتیجہ گیس کی صورت میں نکلتا ہے۔ |
|
|
2- تیزابیت کا سامنا کرسکتے ہیں |
پیاز ہماری غذائی نالی میں ایسے عناصر کو متحرک کردیتا
ہے جن سے جلن پیدا ہوتی ہے۔ پیاز کھانے کے بعد آنے والی ڈکار اس جلن کو
مزید بڑھا دیتی ہے۔ |
|
|
3- پیاز کاٹنے سے آنکھوں میں جلن کیوں ہوتی ہے؟ |
پیاز میں موجود کیمیکل جسے lachrymatory factor کہتے ہیں،
درحقیقت ایک گیس ہے جو چھری لگتے ہی پیاز سے خارج ہو کر ادھر ادھر پھیلنے
لگتی ہے۔ اس لئے پیاز کاٹتے ہوئے تیز ترین چاقو کا انتخاب کریں جو پیاز کو
زیادہ گیس خارج کیے بنا جلد سے جلد ٹکڑوں میں تبدیل کردے۔ |
|
|
4- آنتوں کی صحت
|
آنتوں کی صحت کے لئے پروائیوٹکس
بہت ضروری ہیں لیکن
پروبائیوٹکس، پری بائیوٹکس کی موجودگی کے بغیر صحیح طرح کام نہیں کرسکتے۔
جبکہ پیاز پری بائیوٹکس سے مالامال ہے اس لئے پیاز کا استعمال آنتوں کی صحت
بہتر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ |
|
|
5- دل کے دورے سے بچاتا ہے |
پیاز اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہیں اس لئے یہ دل کے
لئے بہت مفید ہے۔ خاص طور پر لال پیاز صحت کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ ٢٠١٣
کی ریسرچ کے مطابق پیاز کھانے والے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کا امکان بہت
کم دیکھا گیا ہے۔ |
|