ہونٹوں کے گرد سیاہی دور کرنے کے تین آزمودہ نسخے

image
 
اکثر لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کے ہونٹوں کے اطراف کی جلد سیاہ پڑنے لگتی ہے۔ اس کی وجہ ہائیپرپگمینٹینشن یعنی جلد میں ضرورت سے زیادہ رنگ پیدا کرنا، ہارمونز میں تبدیلی وغیرہ ہیں۔ البتہ یہ دھبے ایک دفعہ نمودار ہوجائیں تو ان کو بغیر علاج کیے ختم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ خواتین اگر سیاہ دھبوں کو میک اپ سے چھپانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تو وہ مذید نمایاں ہوجاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچن میں پائی جانے والی اشیاء سے ان سیاہ دھبوں کو کم کرنے کے تین ٹوٹکے بتارہے ہیں۔
 
1- بیسن
دو چائے کے چمچ بیسن میں ایک چٹکی ہلدی شامل کریں اور تھوڑا سا دودھ یا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو ہونٹوں کے اطراف پندرہ سے بیس منٹ تک لگا کر رکھیں اور پھر صاف کرلیں۔ رگڑنے سے گریز کریں۔
image
 
2- آلو کا رس
آلو میں قدرتی طور پر بلیچنگ ایجنٹ موجود ہوتا ہے جو مضر نہیں ہوتا۔ کچلے ہوئے آلو کو کپڑے میں باندھ کو اچھی طرح نچوڑنے سے آلو کا رس نکل آئے گا۔ اس سادہ رس کو ہونٹوں کے آس پاس لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔
image
 
3- لیموں اور شہد
لیموں اور شہد ہائپرپگمینٹیشن کو کم کرنے اور جلد ک صحت مند بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔ ایک درمیانے سائز کا لیموں نچوڑ لیں اور جتنا رس نکلے اتنی ہی مقدار میں شہد شامل کریں اس پیسٹ کو بیس منٹ لگا کر دھو لیں۔ یہ ماسک کے طور پر پورے چہرے پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔
image
 
نوٹ
کوئی بھی ماسک رگڑ کر نہیں اتاریں۔ ہونٹوں کے اطراف جلد نازک ہوتی ہے۔ ہلکا سا رگڑنے پر ہمیشہ کے لئے نشان پڑ سکتے ہیں۔
 
ماسک صاف کرنے کے بعد فوری طور پر دھوپ یا چھولہے کے پاس نہ جائیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: