|
|
خوبصورت رنگوں سے مزین ناخن پالش خواتین کی کمزوری سمجھی
جاتی ہیں۔ نیل پالش کا انتخاب کرتے ہوئے بہت سی چیزوں کو ذہن میں رکھا جاتا
ہے مثلاً تقریب کی نوعیت، لباس اور فیشن وغیرہ۔ مگر کچھ شیڈز ایسے بھی ہوتے
ہیں جو ہمیں فیشن اور لباس کے رنگ سے قطع نظر ہمیں بہت زیادہ بھاتے ہیں اور
جنھیں ہم اکثر لگانا پسند کرتے ہیں۔ چلیے آپ کو بتاتے ہیں آپ کا پسندیدہ
نیل شیڈ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتا رہا ہے۔ |
|
1- لال |
لال رنگ کا انتخاب بتاتا ہے کہ آپ بہت جذباتی اور کسی
قدر غصے والی شخصیت رکھتی ہیں۔ یہ ایک جرات مندانہ رنگ بھی ہے جس کا مطلب
آپ خوداعتمادی سے جیتی ہیں اور غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ آپ کو
خوبصورت لگنا اور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا پسند ہے۔ |
|
|
2- گلابی |
گلابی رنگ کی نیل پالش لگانے والی خواتین نازک مزاج ہوتی
ہیں جو زندگی سے لطف اٹھانا چاہتی ہیں۔ ضروری نہیں ان کا ہر عمل معاشرے کی
اقدار کے مطابق ہو کیونکہ وہ اپنے فیصلے اپنی مرضی کے حاب سے کرتی ہیں۔ اگر
آپ ہلکے گلابی رنگ کی نیل پالش لگانا پسند کرتی ہیں تو آپ کرئیر اوریئنٹڈ
اور محنتی ہیں۔ |
|
|
3- اورنج |
یہ رنگ ہمت اور متاثر کرنے والی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ گرم جوشی اور توانائی سے بھرا ہوا رنگ ہے جس کا مطلب اس رنگ
کا انتخاب کرنے والی خواتین پرجوش اور تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتی
ہیں اور ان کو بالکل پرواہ نہیں ہوتی کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچ رہے
ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ انھیں خوشگوار زندگی کیسے گزارنی ہے۔ |
|
|
4- جامنی رنگ |
اس رنگ کو پسند کرنے والی خواتین تحقیقی اور تخلیقی
صلاحیتوں کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ رنگ اعتماد، انفرادیت، شاہانہ مزاج اور مہذب
ہونے کی علامت ہے۔ |
|
|
5- فیروزی |
فیروزی رنگ ویسے تو امن اور سکون کی علامت ہے لیکن نیل
پالش کے انتخاب میں یہ بالکل الگ خصوصیات کو بیان کرتا ہے۔ اس رنگ کو زیادہ
استعمال کرنے والی خواتین خوش مزاج اور دلچسپ ہوتی ہیں ان کا مزاج دوستانہ
ہوتا ہے اور نئی چیزیں جاننے کا شوق رکھتی ہیں۔ |
|
|
6- سیاہ |
یہ رنگ بغاوت کا اظہار بھی کرتا ہے۔ اس رنگ کا استعمال
کرنے والی خواتین منفرد سوچ رکھتی ہیں اس کے علاوہ سنجیدہ فکر اور باہمت
بھی ہوتی ہیں۔ |
|
|
7- نیوڈ شیڈ |
اس رنگ کا انتخاب کرنے والی خواتین عام طور پر سادہ مزاج
ہوتی ہیں۔ یہ رنگ دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن کسی قدر یہ عدم تحفظ
کا اظہار بھی کرتا ہے۔ |
|