5 ایسی عادتیں جن کو اپنا کر لوگوں کے ناپسندیدہ رویے سے بچا جا سکتا ہے

image
 
گھر سے لے کر کالج، یونیورسٹی یہاں تک کے دفتر میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہوتی جن کی طنزیہ باتیں اور جملے ہمیں غصہ دلا دیتی ہیں۔ لیکن اخلاقیات نبھاتے ہوئے ہم لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرتے ہیں یا تو خاموشی سے برادشت کرتے ہیں جن سے ایسے لوگوں کو مذید شے ملتی ہے۔ ایسے لوگوں کا سامنا اگر کبھی کبھار ہو تو پھر بھی برداشت ہوجاتا ہے لیکن اگر روز ہی برے رویے جھیلنے پڑیں تو غصے کو روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ نیچے ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن کو اپنا کر آپ بہت حد تک لوگوں کے منفی رویے سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
 
1- حد مقرر کرنا سیکھیں
کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن ک بارے میں بات کرنا کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا اور اخلاقیات کا تقاضا بھی یہی ہوتا ہے کہ ایسے سوالات نہ کیے جائیں جن سے کسی کی ذاتیات متاثر ہوں۔ مگر کیا کیا جائے کہ کچھ لوگوں کا مشغلہ ہی دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا ہوتا ہے۔ تنخواہ کے بارے میں جاننا ہر کسی کے لئے ضروری نہیں ہوتا تو اگر کوئی ایسا شخص آپ سے اس بارے میں سوال کرتا ہے جسے آپ جواب نہیں دینا چاہتے تو اسے اسی وقت صاف الفاظ میں کہہ دیں کہ “میں اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا“ یہی عمل آپ اس وقت بھی دہرا سکتے ہیں جب کوئی آپ سے آپ کے سوشل میڈیا یا پھر پوبائل پاسورڈز کے بارے میں سوال کرتا ہے۔
image
 
2- دل پر نا لیں
دیکھیں ہوسکتا ہے کہ لوگوں کی جان سے آنے والا کوئی ردِعمل جائز بھی ہو لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بے جا آپ پر تنقید کیے جارہا ہے اور باز نہیں آرہا تو اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں اور اس کی باتوں کو دل پر نہ لیں۔ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ اپنی عادات پر تو قابو پاسکتے ہیں لیکن کسی دوسرے کے مزاج پر نہیں۔
image
 
3- ذاتی باتیں بیان کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں
جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ وہ اکثر و بیشتر آپ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اگر وہ بہت خوش اخلاقی سے پیش آکر آپ کی ذاتیات کریدنے کی کوش کریں تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے کہ ان کے میٹھے دھوکے سے کس طرح بچنا ہے۔ کیونکہ ہوسکتا ہے وہ آپ کی ذاتی باتیں جان کر آپ کے کمزور پہلوؤں پر وار کرنا چاہتے ہوں۔
image
 
4- بتادیں کے آپ کو ان کے سوالات برے لگ رہے ہیں
ہر وقت جھیلنے سے بہت بہتر ہے کہ آپ لوگوں کو بتادیں کہ ان کے برے رویے سے آپ کو کتنی تکلیف پہنچتی ہے یا ان کا رویہ ان کا کتنا خراب تاثر پیش کرتا ہے۔ آپ کے ایسا کرنے سے یا تو انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوجائے گا یہ پھر وہ اپنی غلطی کا الزام آپ کو ٹہرانا شروع کردیں گے۔ دوسری صورت میں ان سے دوری اختیار کرنا ہی ان کا علاج ہے۔
image
 
5- کم سے کم وقت گزاریں
بہت ہی زیادہ تنقیدی اور برے رویے والے لوگوں کے لئے بہتر ہے کہ ان پر زیادہ وقت ضائع نہ کیا۔ مثلاً اگر آپ جانتے ہیں کہ فلاں شخص آپ کو فون ہی صرف پریشان کرنے کی غرض سے کررہا ہے تو اس کا فون نہ اٹھانا ہی ٹھیک ہے۔ اگر روز کا ملنا جلنا ہو تو بھی کام کی بات کے علاوہ دوسری باتیں کرنے سے پرہیز کریں۔ رفتہ رفتہ انھیں آپ کے مزاج کا اندازہ ہوجائے گا اور وہ خود بھی آپ سے فاصلہ اختیار کرنے لگیں گے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: