قدرت کے کرشمے

اسلام و علیکم
اگر ہم اس کائنات اور اس کی ہر شے پر غور کریں تو ہر چیز اللہ کے حکم سے مکمل اپنی خوبصورتی کے ساتھ چل رہی ہےاور ہر ایک اپنےمحور پرگامزن ہے۔

لیکن جب کبھی ان قدرت کے کرشوں غور سے اور قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہو تو آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور اُس کے قادر مطلق ہونے کا یقین اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

کبھی دیکھا ہے رات کا دن میں بدلنے کا منظر غور سے پوری توجہ کے ساتھ ۔جب کے کالی سیاہ رات آہستہ آہستہ سفید روشن دن میں تبدیل ہوتی ہے۔جیسے کے کالی بھٹک چادر اپنا رنگ کھو کر آہستہ آہستہ سرمئ رنگ میں تبدیل ہونا شروع ہو جا ئے۔گھٹا ٹوپ اندھیرے سے ھا کو ھاتھ سوجائ دینے شروع ہوجائیں۔

دھیرے دھیرے روشن ہونے کے منظر سے سپیدی پھیل جانے کا منظر ایسے جیسے ہر شے دودھ میں نھائ ہو ۔غلطی سے ہاتھ لگ جائےتو میلا ہو جانے کا خوف ہو۔ ایسی سفیدی جس کو دیکھ کر نور کا احسا س ہو۔

ایسا منظر جو آنکھوں میں پانی بھر دے۔ جو دلوں کو جھنجھور دے۔ جو روح کو سکون بخشے۔ جو جسموں کو مظطرب کر دے اپنے خدا کی وحدانیت بیان کرنے کیلئے۔جس منظر کو دیکھ کر احساس ہو کہ جس خدا نے اس منظر کو اتنی خوبصورتی اور تکمیلیت کے ساتھ بنا یا ہے وہ خود کتنا بارعب اور بزرگی والا۔ اُس کو ہم جیسے حقیر انسانوں کی کیا ضرورت؟؟؟؟ پھر بھی وہ ہم سے ستّر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے۔۔۔
 

Haya noor
About the Author: Haya noor Read More Articles by Haya noor: 4 Articles with 6571 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.