صحافت

ایک صحافی افس سے واپس گھر آیا ، نہا دھو کر کھانا کھانے بیٹھا، اور ایک دو نوالوں کے بعد ہی اپنی بیوی سے یہ کہہ کر اچار مانگا کہ
"سالن اچھا نہیں ہے، کوئی ذائقہ ہی نہیں".
بیوی نے اسے اپنی بےعزتی سمجھا اور بدلہ لینے کے لیے غصے میں آکر
کوویڈ ہیلپ لائن فون کرکے ایمبولینس کو بلوالیا کہ میرے شوہر کو
"کھانے کا ذائقہ نہیں آرہا".
ھاسپٹل والےآاور اس کو ایمبولینس میں ڈال کر لے گئے اور قرنطینہ میں ڈال دیا۔
ڈاکٹرز آۓ اور پہلا سوال کیا کہ آپکا کس کس سے رابطہ ہوا تھا ؟.
اس نے پرسکون انداز میں جواب دیا
میری بیوی
میری ساس
میرے سسر
میرے دونوں سالے
میری تینوں سالیاں
اور میرے تینوں ہم زلف
اور خالہ نسرین جنہوں نے میرا رشتہ کروایا تھا۔
اب یہ سارے لوگ بھی کوویڈ ھسپتال میں اپنے اپنے بیڈ پر بیٹھے اور پولیس والے کو خونیں نگاہوں سے گھور رہے ہیں
اور اس کی اہلیہ سوچ رہی ہیں کہ
کاش! میں نے صحافیوں سے پنگا نہ لیا ہوتا اور چپ چاپ اپنی غلطی مان کر انہیں اچار دے دیا ہوتا.....
 

Munawar Ali
About the Author: Munawar Ali Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.