|
|
ٹوتھ برش کو عام طور پر باتھ روم میں رکھا جاتا ہے
کیونکہ یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں ہم منہ دھوتے ہیں، نہاتے ہیں اور دانت بھی
صاف کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں آپ کا غسل خانے میں رکھا ٹوتھ برش
اپنے اندر کتنے جراثیم سموئے ہوئے ہے؟ اگر آپ نے اپنا دانت صاف کرنے والا
برش ٹوائلٹ میں رکھا ہے تو یہ یاد رکھیں کہ ٹوائلٹ کے تمام جراثیم آپ کے
برش پر موجود ہوں گے۔ ماہرین کہ مطابق انسانی جسم میں اتنی قوتِ مدافعت
موجود ہے جس سے وہ جراثیم ہمیں نقصان پہنچانے سے پہلے مرجاتے ہیں لیکن اپنا
دانت صاف کرنے کا برش ایسی جگہ رکھنا جہاں جراثیم کی افزائش یقینی ہو، کوئی
اچھا خیال ہر گز نہیں۔ جیسے ہم اپنے کھانے کے برتن غسل خانے میں نہیں رکھتے
اسی طرح ٹوتھ برش کو بھی ٹوائلٹ میں رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ذیل میں ہم
آپ کو دانت صاف کرنے والے برش کی حفاظت کے ایسے طریقے بتانے جارہے ہیں جن
سے اسے جراثیم سے پاک رکھا جاسکے۔ |
|
1- ۔استعمال کے
بعد دھو کر رکھیں |
ہر بار ٹوتھ برش کو استعمال کرنے کے بعد اسے صاف پانی سے
دھونا ضروری ہے تاکہ دانتوں کے جراثیم اور ٹوتھ پیسٹ کی تمام کریم، برش سے
اچھی طرح نکل سکے۔ |
|
|
2-خشک کر کے رکھیں
|
زیادہ تر لوگ ایسے برش کا انتخاب کرتے ہیں جس کا ڈھکن
بھی موجود ہو اور دانت صاف کرنے کے بعد برش کو گیلا ہی ڈھکن لگا کر رکھ
دیتے ہیں۔ یاد رکھیں نم چیزوں میں جراثیم کی افزائش کئی گنا زیادہ ہوجاتی
ہے۔ اپنے ٹوتھ برش کو ایسی جگہ رکھیں جہاں وہ صحیح طرح خشک ہوسکے۔ ڈھکن صرف
ہمیں تسلی دیتا ہے جراثیم کو نہیں روکتا۔ |
|
|
3- اوپر کی جانب رکھیں |
برش کو ایسی جگہ رکھیں جہاں اس کے برش کا منہ اوپر کی
جانب ہو کیونکہ ہولڈرز کے نچلے حصے میں جراثیم یہاں تک کے حشرات العرض بھی
موجود ہوسکتے ہیں۔ |
|
|
4- اپنا برش الگ رکھیں |
ایک بنیادی بات یہ ہے کہ کسی کا استعمال شدہ ٹوتھ
برش کسی اور کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ البتہ اس بات کا بھی خیال رکھیں
کہ آپ کے ٹوتھ برش رکھنے کی جگہ الگ ہو اور پورے گھر والوں کے برشز ایک ہی
جگہ نہ رکھے گئے ہوں۔ |
|
|
5- برش کب تبدیل کریں؟ |
ٹوتھ برش کو تین سے چار ماہ کے درمیان لازمی تبدیل
کرلینا چاہیے اس کے علاوہ اگر گھر میں کوئی شخص بیمار رہا ہے تو بھی اپنا
برش تبدیل کرلینا چاہیے ۔ |
|
|
6- برش کی صفائی کیسے
کریں؟ |
مارکیٹ میں ٹوتھ برش صاف کرنے کے سینیٹائزر بھی ملتے ہیں
اس کے علاوہ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ماؤتھ واش کو کسی گلاس میں ڈال کر
کچھ دیر کے لئے برش اس میں ڈبو دیں اس سے برش میں موجود جراثیم بڑی حد رک
کم ہوجائیں گے۔ |
|