ہم اکثر سنتے ہیں کہ جب ہماری عمر 20 سال کو پہنچ رہی ہوتی ہے یا پھر اس سے
کچھ آگے بڑھتی ہے تو یہ ہماری زندگی کے بہترین سال ہوتے ہیں لیکن یہ حقیقت
نہیں ہے- کئی مطالعات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ جب آپ 40 سال کے ہورہے ہوتے
ہیں یا پھر اس عمر کے اردگرد کے سال آپ کے انتہائی خوشگوار ہوتے ہیں- آئیے
جانتے ہیں کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ہماری زندگی میں کیا تبدیلیاں
آتی ہیں؟ |
|
اطمینان بخش کمائی |
پیسہ لوگوں کے لئے بہت سارے تناؤ اور پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے ، لیکن
شکر ہے کہ، 40 سال یا اس سے زیادہ کی عمر میں، یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں
آپ کو کم پریشان ہوتے ہیں۔ اس دور میں آپ کی آمدن اپنی انتہا کو پہنچ چکی
ہوتی ہے اور آپ عموماً دل و جان سے محنت کر رہے ہوتے ہیں- اس کے برعکس 20
سال کی عمر میں آپ کے کیریر کی ابتدا ہوتی ہے تو آپ کی کمائی بھی کچھ خاص
نہیں ہوتی- |
|
|
وقت کا بہترین استعمال |
ہر کوئی جانتا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ وقت برباد کرنا کتنا
آسان ہے- لیکن ایسے افراد جو 40 سال کی عمر کو پہنچ رہے ہوتے ہیں یا اس سے
گزر رہے ہوتے ہیں وہ اپنے وقت کو بہترین اور مفید کاموں میں استعمال کرنا
بخوبی جانتے ہیں- اس لیے اس مخصوص عمر کے افراد اپنا بیشتر وقت سوشل میڈیا
کے بجائے دیگر کاموں میں استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں- |
|
|
کام اور ذاتی زندگی میں توازن |
اپنے پیشہ ورانہ امور اور گھریلو ذمہ داریوں کے درمیان
توازن قائم کرنا انتہائی اہم ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا کم ہی دکھائی دیتا
ہے- تاہم ایسے افراد جن کی عمر 34 سے 44 سال کے درمیان ہو ان کی زندگی میں
یہ توازن قائم نظر آتا ہے- عموماً اس عمر کے افراد کام اور ذاتی زندگی کے
درمیان توازن قائم کرنا کسی حد تک سیکھ چکے ہوتے ہیں- |
|
|
کم نیند کی ضرورت |
چالیس کی دہائی میں رہنے والے افراد کے بارے میں ایک اور
اچھی بات یہ ہے کہ نوجوان افراد کے مقابلے میں انہیں کم نیند کی ضرورت ہوتی
ہے۔ سلیپ جرنل نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 40 سے 55
سال کی عمر کے افراد بیس اور تیس کی دہائی کے بالغوں سے تقریباً 23 منٹ کم
سوتے ہیں۔ بظاہر یہ دوران کچھ خاص معلوم نہیں ہوتا لیکن آپ کے وقت کے بہتر
استعمال کے حوالے سے مددگار ضرور ثابت ہوسکتا ہے- |
|
|
اعتماد |
اعتماد ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعے ہم کسی بھی شعبے میں
جدوجہد کر کے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں- لیکن جب ہم 20 سال کی عمر سے گزر
رہے ہوتے ہیں تو ہم اپنے اردگرد موجود معاشرتی معیارات کا شکار ہوجاتے ہیں
اور ہم اپنے اوپر کم ہی اعتماد کرتے ہیں لیکن 40 کی دہائی میں ہمارے اعتماد
کی سطح عروج پر ہوتی ہے- اور اس وقت ہم کسی سے بات کرنے میں گھبراتے تک
نہیں ہیں- |
|
|
کام پر توجہ |
40 سال کی عمر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ میں اپنے مقصد یا کام پر توجہ
مرکوز کرنے کی صلاحیت آچکی ہوتی ہے- سائیکولوجیکل سائنس جریدے میں شائع
ہونے والی تحقیق کے مطابق ، آپ کی توجہ اس وقت عروج پر پہنچ جاتی ہے جب آپ
کی عمر 43 سال کے لگ بھگ ہو۔ |
|