|
|
ہم جب بھی دھوپ میں جاتے ہیں سب سے پہلی فکر ہمیں اپنی
رنگت کی ہوتی ہے کہ دھوپ سے چہرے اور ہاتھ کا رنگ کالا نہ ہوجائے۔ لیکن
دھوپ سے چہرے کی رنگت کیوں تبدیل ہوتی ہے؟ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے
آخر کیوں دھوپ ہماری رنگت کو متاثر کرتی ہے اور کس طرح ہم جلد کو سورج کی
مضر شعاعوں سے بچا سکتے ہیں۔ |
|
میلانن |
اللہ نے انسانی جسم میں قوت مدافعت کا بہترین نظام رکھا
ہے۔ انسانی جسم کو ایسے بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں جن کو وہ قوتِ مدافعت
کے زریعے بغیر کسی علاج کے حل کرلیتا ہے۔ میلانن ہماری جلد کے اندر موجود
ایسا جز ہے جو جلِد میں نہ صرف رنگت پیدا کرتا ہے بلکہ جلد کی حفاظت بھی
کرتا ہے۔ جب ہم سورج کی مضر شعاعوں کا سامنا کرتے ہیں تو ہماری جلد قدرتی
طور پر میلانن خارج کرتی ہے تاکہ جِلد سورج کی تیز شعاعوں سے لڑ سکے اور
زیادہ میلانن پیدا ہونے کی وجہ سے ہی جِلد سانولی ہوجاتی ہے۔ |
|
سن بلاک کس طرح ہماری
جِلد کی حفاظت کرتا ہے؟ |
دھوپ میں سورج کی خطرناک شعاعوں (الٹراوائلٹ ریز) سے
بچنے کے لئے ضروری ہے کہ سن بلاک کا استعمال کیا جائے۔ یہ نا صرف جِلد کو
لاحق نقصانات سے بچاتا ہے بلکہ پہلے سے متاثرہ جِلد کو بھی بہتر کرتا ہے۔
|
|
1- رنگت کو متاثر ہونے
سے بچاتا ہے |
اگر آپ دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک لگاتے ہیں تو وہ
جِلد پر ایک حفاظتی تہہ کا کام کرتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی مضر شعاعیں
جِلد تک نہیں پہنچ پاتیں اور نہ ہی جِلد اضافی میلانن بناتی ہے۔ |
|
|
2- بڑھاپے کے اثرات کم
کرتا ہے |
دھوپ میں اسکن جلنے کی وجہ سے اسکن پر جھریاں اورلائینز
نمودار ہونے لگتی ہیں تو سن اسکرین لوشن یا کریم کا باقاعدہ استعمال ان
لائینز کو چہرے کا حصہ نہیں بننے دیتا۔ |
|
|
3- جِلد کے کینسر سے
تحفظ دیتا ہے |
الٹراوائلٹ ریز اس حد تک خطرناک ہوتی ہیں کہ ان سے جِلد
کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کم عمر سے ہی سن بلاک لگا کر جِلد کے کینسر
کا خطرہ کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔ |
|
4- صحت مند جِلد |
سن اسکرین جِلد کے ضروری پروٹین جیسے کہ کیراٹن کو تحفظ
دیتا ہے جس سے دھوپ کے اثرات سے بچاؤ کے علاوہ بھی مجموعی طور پر جِلد بہتر
ہوجاتی ہے۔ |
|
5- بارش کے موسم میں بھی
لگائیں |
عام طور پر سوچا جاتا ہے کہ سن اسکرین کا استعمال صرف
دھوپ میں ہی کرنا چایے جبکہ ماہرین کے مطابق سن اسکرین لوشن دھوپ کے علاوہ
بارش کے موسم میں، گھر کے اندر رہتے ہوئے یا سوئمنگ پول میں تیرتے ہوئے بھی
لگانا چاہیے کیونکہ پانی یا بادل سے گھرا موسم، سورج کی مضر شعاعوں کو
روکنے میں ناکام ہوتا ہے۔ |
|
|
6-سن اسکرین دن میں ایک
بار لگانا کافی نہیں ہوتا |
اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ spf والا لوشن دن
میں ایک بار استعمال کرنا کافی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ کوئی بھی سن بلاک دو
گھنٹے سے زیادہ کارآمد نہیں رہتا اس لئے ہر دوگھنٹے بعد منہ دھو کر سن بلاک
لگانا ضروری ہے۔ |