|
|
“اف اتنی نیند کیوں آتی ہے مجھے اس وقت “ صائم جمائی
لیتے ہوئے منہ ہی منہ میں بڑبڑایا |
|
صائم کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا تھا کہ دفتر میں کام کرتے
ہوئے اسے نیند آنے لگتی تھی۔ یہ صورتحال اس وقت اور بھی سنجیدہ ہوجاتی تھی
جب باس اسے ڈیڈ لائن کے ساتھ کوئی ٹاسک دیتے تھے۔ دیکھا جائے تو یہ صائم کا
ہی نہیں 9 سے 5 کام کرنے والوں کی اکثریت اسی مسئلے کا شکار رہتی ہے۔ لیکن
کام کے دوران تھکن یا اچانک گہری نیند محسوس ہونا آپ کی ڈیڈ لائن میں تاخیر
کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ کارکردگی کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ اسی مسئلے کو
مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم کچھ ایسی تجاویز پیش کررہے ہیں جن سے آپ کام کے
دوران نیند کو بھگانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ |
|
1- چائے کا ایک کپ
|
چائے یا کافی میں کیفین ہوتا ہےجو جسم اور دماغ کو متحرک
کرنے کا ایک اچھا زریعہ ہے اس سے وقتی طور پر نیند کو روکنے میں بہت مدد
ملتی ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ زیادہ کیفین لینا ٹھیک نہیں کیونکہ یہ
وقتی طور پر آپ کو بہت زیادہ متحرک کرسکتا ہے جس سے بھی کارکردگی پر اثر
پڑسکتا ہے اور رات کو نیند کی کمی ہوسکتی ہے۔ |
|
|
2- قیلولہ |
کھانے کے وقفے یا اگر کام کے دوران گنجائش ہے تو دس سے
پندرہ منٹ آنکھ بند کر کے لیٹنا یا ڈیسک پر سر رکھ دینے سے آپ کو ایک نئی
توانائی مل سکتی ہے۔ لیکن قیلولہ لینے سے پہلے اپنا الارم سیٹ کرنا نہ
بھولیں۔ |
|
|
3- چلیں پھریں |
سارا وقت ایک جگہ، ایک ہی حالت میں بیٹھنے سے اکتاہٹ یا
بیزاری محسوس ہوتی ہے جو نیند کو بڑھا سکتی ہے اس لئے وقتاً فوقتاً ڈیسک سے
اٹھ کر چہل قدمی کرنا بھہ دماغ کو بیدار رکھنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ |
|
|
4- جوشیلی موسیقی
|
کام کے دوران نیند کو دبانے کے لئے جوشیلی یا تیز میوزک
سننا بھی ہمیں ایکٹو رکھ سکتا ہے۔ اس سلسسلے میں ائیرفون کا استعمال کریں
تاکہ ساتھی اسٹاف متاثر نہ ہو۔ |
|
|
5- ہلکا لنچ کریں |
اگر آپ دن کے وقت بہت زیادہ نیند محسوس کرتے ہیں تو اس
کی ایک وجہ آپ کا لنچ بھی ہوسکتا ہے۔ مٹھاس سے بھرپور ڈرنکس، سوڈا، سفید
ڈبل روٹی اور سفید پاستا کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو آرام
کی طرف مائل کرتے ہیں۔ بجائے ایسی خوراک کے جو جسم کو سست کرے آپ کو گری
دار میوے ، سبزیاں، اناج، انڈے، مرغی اور پھل وغیرہ کو اپنے لنچ کا حصہ
بنانا چاہیے جو کہ صحت بخش غذائیں ہیں۔ |
|
|
6- کام کی جگہ کو روشن
رکھیں |
اگر آپ کی ڈیسک کھڑکی کے پاس ہے تو اس نعمت کا پورا
فائدہ اٹھائیں اور کھڑکی کھول کر سورج کی روشنی اور قدرتی ہوا کے درمیان
کام کریں لیکن اگر آس پاس کوئی کھڑکی نہیں تو کوشش کریں مصنوعی روشنی کا
اچھا انتظام ہو۔ ہلکی روشنی اور اندھیرا بھی نیند کا احساس جگاتا ہے۔ |
|
|
7- چہرے پر ٹھنڈا پانی
ماریں |
اچانک نیند کا غلبہ طاری ہو تو ٹھنڈے پانی کے چھینٹے
مارنے سے نیند کا اثر جاتا رہتا ہے۔ کوشش کریں کہ پانی کے چھینٹے مار کر
چہرہ براہِراست ہوا میں سکھائیں۔ گیلے چہرے پر ٹھنڈی ہوا آپ کو تازہ دم
کردیگی۔ |
|
|
8- پنکھا چلائیں |
تیز رفتار میں پنکھا چلانا بھی آپ کو چوکس رکھ سکتا ہے |
|
|
9- معالج کو کب دکھانا
چاہیے |
اگر آپ رات میں نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کو اس بات
پر دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بغیر نیند پوری کیے کام کرنا آپ کی صحت
کو متاثر کرسکتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ کو ہر وقت تھکن محسوس ہوتی ہے اور
بغیر کام کے دباؤ کے بھی آپ تھکا تھکا محسوس کرتے ہیں تو یہ اس بات کی
نشانی ہے اب آپ کو اپنے معالج سے رجوع کرلینا چاہیے۔ |
|