یہاں سے جانے کا جی نہیں چاہتا--- سیاحوں کے لیے بنائے جانے والے دنیا کے 5 منفرد گھر

image
 
جب سیاحت کے حوالے سے کسی ملک کے سفر کا ارادہ بنتا ہے تو سب سے پہلے وہاں کے مہنگے ہوٹلوں کا خیال آتا ہے جنہیں بھاری کرائے پورے بجٹ پر اثرانداز ہوجاتے ہیں- لیکن سیاحوں کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے Airbnb نے منفرد خیال پیش کیا- اور انہوں نے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات پر ماحول سے مطابقت رکھتے منفرد گھر تعمیر کیے جو مناسب بجٹ میں یادگاری وقت گزارنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں-
 
Eco Bamboo Home
بالی کو چند شاندار قدرتی مناظر کا گھر ہے جنہیں دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد اس مقام کا رخ کرتی ہے- ان سیاحوں کی رہائش کے لیے وسط میں یہ بانسوں کی مدد سے یہ خوبصورت گھر تخلیق کیا گیا ہے- یہ گھر بیک وقت چار افراد کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتا ہے جس کا کرایہ 227 ڈالر وصول کیا جاتا ہے-
image
 
Casa Caracol
یہ دلکش ڈیزائن کا مالک گھر Isla Mujeres نامی جزیرے پر تعمیر کیا گیا ہے- اور شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس گھر میں رات گزارنا نہ چاہے- یہاں بھی بیک وقت 4 سیاح رات گزار سکتے ہیں جبکہ اس کا کرایہ 302 ڈالر وصول کیا جاتا ہے- یقیناً اس خوبصورت مقام پر وقت گزارنا کسی کے لیے بھی حسین یاد بن سکتا ہے-
image
 
Skylodge Adventure Suites
ایسے سیاح جو خطروں سے کھیلنا پسند کرتے ہیں ان کے لیے یہ رہائش گاہ بہترین ہے- پیرو کے پہاڑوں سے لٹکے ان کیبن میں رات گزار کر آپ اردگرد کے قدرتی مناظر کا حسین نظارہ بھی کر سکتے ہیں- اس کیبن کا فی رات کرایہ 581 ڈالر ہوتا ہے-
image
 
Underground Hygge
سیاحوں کو منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے بنایا جانے والا یہ دلچسپ گھر واشنگٹن کے علاقے Orondo میں تعمیر ہے- کولمبیا دریائے گورج کے پہاڑی کنارے پر نظر ڈالتے ہوئے، یہ دلکش گھر اپنے 2 مہمانوں سے فی رات کرایہ 594 ڈالر وصول کرتا ہے-
image
 
Secluded Intown Treehouse
یہ ٹری ہاؤس اٹلانٹا کے جنگل میں واقع ہے- اور یہاں وقت گزارنے کی اہمیت کا اندازہ صرف انہی افراد کو ہوسکتا ہے جو درختوں سے محبت کرتے ہیں- اس گھر کا فی رات کرایہ 450 ڈالر وصول کیا جاتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: