“ہوا میں اڑنا ہو یا پتھر کی بارش“ 5 ایسی انوکھی چیزیں جو دوسری دنیا میں ممکن ہیں

image
 
کائنات ہر لمحہ بڑھ رہی ہے اور سائنس کی بدولت ہم اللہ کی بنائی اس عظیم الشان کائنات کے ایسے انوکھے عجائبات کے بارے میں جان رہے ہیں جن سے عقل حیران ہے۔ کائنات کے دور دراز کے سیاروں میں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کا ہم اپنی دنیا میں تصور بھی نہیں کرسکتے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ٥ ایسی حیرت انگیز چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو جان کر آپ بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
 
1- ہوا میں اڑنا
جی ہاں بغیر پر کے بھی آپ اڑ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کو جانا پڑے گا “ٹائٹن“ نامی سیارے پر جو ہمارے نظامِ شمسی میں موجودسیارہ زحل (Saturn) کا چاند ہے۔ ٹائٹن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہماری زمین کی طرح ہی پہاڑ، جھیل، سمندر وغیرہ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹائٹن پر قدرتی گیس کی بھی بھاری مقدار موجود ہے جس کی وجہ سے سیارے کی آب و ہوا ثقیف ہے اور کششِ ثقل اس قدر کم ہے کہ اگر آپ وہاں صرف بازو پھیلا کر اڑنے کی کوشش کریں تو مزے سے پرندے کی طرح اڑ سکتے ہیں۔
image
 
2- شیشے کی بارش
نیلا چمکتا دمکتا سیارہ جو ایک نظر میں ہی اتنا پسند آسکتا ہے کہ آپ وہاں جانے کی خواہش کرنے لگیں مگر یہ اتنا آسان نہیں۔ b-HD189773 نامی اس سیارے کی خوبصورتی کے پیچھے وہ تیز ہوائیں ہیں جو اپنے ساتھ شیشے کے ٹکڑے اڑاتی ہوئی چلتی ہیں۔ یہ سیارہ زمین سے 63 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ اس سیارے کی فضا ہی سلیکیٹ کی بنی ہوئی ہے اس لئے ہوائیں اور بارش میں بھی نوکیلے شیشے برستے ہیں۔
image
 
3- دو سائے
دھوپ میں ہمارا ایک ہی سایہ بنتا ہے کیونکہ ہماری زمین کے لئے ایک ہی سورج ہے۔ لیکن اگر زمین پر دو مختلف سمت پر موجود سورجوں سے روشنی آرہی ہوتی تو یقیناً ہمارے سائے بھی دو بنتے۔ ایسا ہی ایک سیارہ kepler-16b ہے جہاں دو سورج طلوع ہونے کی وجہ سے ایک نہیں دو سائے بنتے ہیں۔
image
 
4- پتھر کی بارش
COROT-7bنامی اس سیارے میں پتھر کی بارش ہوتی ہے کیونکہ اس سیارے کے آدھے حصے کا درجہ حرارت 2600c ہے جب کہ باقی آدھا قدرے ٹھنڈا یعنی 177cہے ۔ یہاں اتنی گرمی ہوتی ہے کہ سطح پر موجود پتھر بھی تحلیل پوکر بادل میں جذب ہوجاتے ہیں اور پتھروں کی بارش برساتے ہیں۔
image
 
5- دیو ہیکل آبی جانور
GJ1214-b سیارہ جو زمین 7گنا بڑا ہے اور پوری طرح پانی سے بھرا ہوا ہے وہاں ابھی اگر چہ زندگی کے آثار دریافت نہیں ہوئے لیکن بہت ممکن ہے کہ وہاں ڈائناسار جیسے دیوہیکل آبی جانور پائے جاتے ہوں کیونکہ ہمارے سمندر جو 11 کلومیٹر گہرے پانی میں شارک جیسے خوفناک اور بڑی جسامت والے جانور رکھتے ہیں ایک ایسے سیارے پر جہاں پانی سو کلومیٹر یا اس بھی زیادہ گہرا ہو۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: