|
|
صحت سے متعلق ایسے بہت سے ٹوٹکے اور جملے ہیں جنھیں ہم
بچپن سے اتنا سنتے ہیں کہ وہ ہمیں سچ ہی لگنے لگتے ہیں لیکن جب ہم ان پر
عمل کرنا شروع کرتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ اصلی زندگی میں تو وہ طریقے
صرف مصیبت اور صحت کی خرابی کا ہی باعث بن رہے ہیں۔ نیچے ہم آپ کو کچھ ایسی
ہی عجیب عادتوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے آپ ے ہمیشہ فادے ہی سنے ہوں گے
لیکن ان کے فائدوں کی کوئی سائنسی توجیہہ تاحال دریافت نہیں ہوسکی ہے۔ |
|
1- 8گلاس پانی لازمی پیو |
ہم سب کے پاس الگ جسم ہیں جس کی ضروریات بھی الگ ہوتی
ہیں۔ اگر آپ ورزش کرتے ہیں یا پیاس محسوس ہوتی ہے تو آپ کو یقیناً پانی
پینا چاہیے۔ لیکن زبردستی زیادہ پانی پینے کے فائدے ابھی تک تو سائنس
دریافت نہیں کرسکی البتہ انسانی گردوں کو ضرورت سے زیادہ پانی کو نکالنے
میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ |
|
|
2- چینی کی جگہ مصنوئی
مٹھاس |
مصنوئی مٹھاس لینے کا نہ ہی صحت کے حوالے سے کوئی فائدہ
ہے نہ ہی اس میں اصل چینی کے مقابلے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ بلکہ یہ مکمل
مصنوئی ہوتی ہے اس لئے اس کے نقصانات زیادہ ہیں۔ |
|
|
3- کاربوہائیڈریٹس ترک
کردینا |
آج کل وزن کم کرنے والے افراد کو کم کاربوہائیڈریٹ والی
غذا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اسی سلسلے میں “کیٹو ڈائیٹ“ بہت مشہور ہے
جس میں صرف بغیر کارب والی چیزیں ہی کھائی جاتی ہیں لیکن اس کے بہت سے
نقصانات ہوتے ہیں خاص طور پر خواتین میں ماہورای کے دوران صحت کے مسائل
پیدا ہوسکتے ہیں اس لئےکھانے میں مکمل طور پر کاربوئیڈریٹ ختم کرنا مناسب
نہیں |
|
|
4- ورزش روزانہ کرنی
ضروری ہے |
کھیل کود اور ورزش کے فوائد سے انکار تو ممکن ہی نہیں
لیکن وزن کم کرنے کے لئے روزانہ ورزش کرنے کے بجائے ہفتے میں 5 دن ورزش
کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ جسم اور مسلز کو آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
مسلسل ورزش سے مسلز کو آرام کا وقت نہیں ملتا۔ |
|
|
5- سورج میں نہ نکلو |
تیز دھوپ یا لو میں باہر نکلنا صحت کے لئے مضر ہے لیکن
سورج کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا آپ کے جسم کو بیمار کرسکتا ہے اس کے
علاوہ ہڈیوں کے لئے سورج کی روشنی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ سورج کو مکمل طور
پر نظر انداز کرتے ہیں تو ہڈیاں کیلشئیم جذب کرنے کی صلاحیت ہی کھودیتی ہیں
اور بوسیدگی کا شکار ہوجاتی ہیں اس لئے ماہرین علی اصباح پندرہ سے بیس منٹ
سورج کی روشنی میں گزارنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ جسم وٹامن ڈی کی کمی کا
شکار نہ رہے۔ |
|