یہ آرٹیکل بظاہر کھیل یا تفریح محسوس ہوسکتا ہے لیکن
حقیقت میں یہ آپ کے دماغ کی ایک ورزش ہے- یہ ایسی تصاویر ہیں جن میں سے
جوابات کی تلاش آپ کے دماغ کو متحرک کرنے کا سبب بنے گی- جس سے آپ میں
موجود منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کی صلاحیت میں بہتری آئے گی-
ہر تصویر کا جواب تصویر کے نیچے موجود ہے- |
|
مجرم کون ہے؟ |
|
|
|
جواب: اگر تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو معلوم
ہوگا کہ تمام افراد کا لباس بالکل درست ہے سوائے نمبر 3 کے- جب وہ جرم کا
ارتکاب کررہا تھا تو اس نے پہلے ہی اپنا اسٹیتھوسکوپ پہنا ہوا تھا لیکن
کپڑے پہننے کے لئے جو کچھ بھی ملا اس نے پہنا اور موقع واردات سے فرار
ہوگیا- |
|
اس تصویر میں کیا غلطی
ہے؟ |
|
|
|
جواب: ہوسکتا ہے کہ آپ کی نظر انگلی میں موجود انگوٹھی
پر ہو جو کہ غلط انگلی میں پہنی ہوئی ہے- لیکن حقیقت میں غلطی یہاں نہیں
بلکہ گھڑی میں ہے جس کی وقت ترتیب دینے والی پن گھڑی کے الٹی جانب ہے- |
|
ان میں سے لیفٹ ہینڈڈ
کون ہے؟ |
|
|
|
جواب: ویٹر نے ٹرے سیدھے ہاتھ میں تھام رکھا ہے اور ہم
کہہ سکتے ہیں کہ ویٹر ہی ایسا انسان ہے جو اپنے کام الٹے ہاتھ سے سرانجام
دیتا ہے- کیونکہ ویٹر ہمیشہ ٹرے اسی ہاتھ میں تھامتے ہیں جس سے وہ بہت کم
کام سرانجام دیتے ہیں- |
|
آخری گھڑی میں کیا ٹائم
ہونا چاہیے؟ |
|
|
|
جواب: اس کا جواب یہ ہے کہ تصویر میں دکھائی دینے والی
آخری گھڑی میں 5 بج کر 19 منٹ ہوں گے کیونکہ ہر گھڑی کے وقت کے درمیان 42
منٹ کا فرق ہے- |
|
سب سے پہلے کونسی بالٹی
بھرے گی؟ |
|
|
|
جواب: تو اس کا جواب یہ ہے کہ 4 نمبر کی بالٹی بھرنے والا پائپ بند ہے -
اسی طرح 5 نمبر کی بالٹی بھرنے والے پائپ کا منہ بھی بند ہے- واضح رہے کہ 3
نمبر میں پانی بھرنے والا پائپ نمبر 2 کے مقابلے میں نچلی سطح پر ہے- اس
لیے سب سے پہلے 3 نمبر کی بالٹی بھرے گی- |
|
|