|
|
ہم دن کا بیشتر حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ گھر ہو یا دفتر
یا اسکول، کالج، زیادہ تر کام بیٹھ کر ہی کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے بیٹھنے
کے انداز کے پیچھے بھی ہماری شخصیت اور مزاج کے کئی پہلو ہوتے ہیں۔ اس
آرٹیکل میں دیکھیں کہ آپ کے بیٹھنے کا مخصوص انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں
کیا بتا رہا ہے۔ |
|
1- آلتی پالتی مار کے
بیٹھنا |
یہ انداز ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنی ظاہری شخصیت کے بارے
میں تھوڑے لاپرواہ ہیں اور اپنے آرام کو فوقیت دیتے ہیں۔ سکون سے بیٹھنے کا
یہ انداز آپ کی گھلنے ملنے اور خوش مزاج شخصیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ |
|
|
2- سیدھے ہو کر بیٹھنا |
اس پوزیشن سے ظاہر ہوتا ہے آپ ایک پر اعتماد شخصیت کے
مالک ہیں۔ اس کے علاوہ آپ قابلِ بھروسہ انسان بھی ہیں۔ آپ کے دوست عزیز
اپنے مشکل وقت میں مدد کے لئے آپ کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔ |
|
|
3- بیٹھ کر ٹانگیں ہلانا |
بیٹھنے کی یہ پوزیشن ظاہر کرتی ہے کہ آپ ایک منظم اور
وقت کے پابند انسان ہیں۔ آپ اپنے وعدوں کے بارے میں حساس ہیں اور انھیں وقت
پر پورا کرتے ہیں۔ یہ انداز یہ بھی بتاتا ہے کہ آپ شدید پریشانی کے عالم
میں بھی پر سکون رہتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے
ہیں۔ |
|
|
4- گھٹنے ٹیک کر
بیٹھنا |
گھٹنے ٹیک کر بیٹھنا کوئی آرام دہ انداز نہیں ہے اس لئے
اس انداز میں بیٹھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ بے بس محسوس کررہے ہیں اور کسی کی
مدد چاہتے ہیں۔ |
|
|
5- درمیان میں بیٹھنا |
یہ انتہائی پراعتماد ہونے کی نشانی ہے۔ کنفیوز لوگ بہت
سوچ سمجھ کر بیٹھتے ہیں جبکہ ایک پراعتماد شخص کہیں بھی بیٹھ سکتا ہے یہ
سوچے بغیر کہ لوگ اس کے بارے میں کیا رائے قائم کریں گے۔ آپ جلدی دوست
بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ |
|
|
6- ترچھا ہو کر بیٹھنا |
یہ انداز بتاتا ہے کہ آپ فطری طور پر نرم دل انسان ہیں
اور دل سے لوگوں کے لئے خوش ہونا جانتے ہیں۔ |
|
|
7- ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر
بیٹھنا |
ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا انداز ظاہر کرتا ہے کہ آپ
ایک منظم اور مصروف شخصیت ہیں اور تھوڑا جلدی میں رہتے ہیں۔ یہ ایک باوقار
انداز ہے مگر اپنے سے اونچے عہدے یا بڑوں کے سامنے اس انداز میں بیٹھنا
مناسب نہیں۔ |
|